Home / کل سےپٹرول مزیدمہنگاہونےکاامکان

کل سےپٹرول مزیدمہنگاہونےکاامکان

Petrol Prices in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کی جانب سےیکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا ہے۔

ذرائع کامزیدکہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع کامزیدکہناہےنئے ماہ کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری سےکرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

IMF satisfied with FBR

آئی ایم ایف خوش،کوئی منی بجٹ نہیں آرہا

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کےاعلیٰ عہدیدارکےمطابق آئی ایم ایف ادارےکی …