Home / جدت اورٹیکنالوجی کامرکز۔۔ دنیاکے10بہترین شہر

جدت اورٹیکنالوجی کامرکز۔۔ دنیاکے10بہترین شہر

Top Ten Most modern cities in the world

ہالینڈسےتعلق رکھنےوالےاکاونٹنگ جائنٹ کےپی ایم جی کی جانب سےکئےگئےحالیہ سروےکےمطابق مندرجہ ذیل 10شہروں کاشمارٹیکنالوجی کےمیدان میں ان کی غیرمعمولی ترقی کےباعث دنیاکے10بہترین شہروں میں کیاجاسکتاہے۔

وہ عوامل جن کی وجہ سےان شہروں کودنیاکے10جدیدترین شہروں کادرجہ دیاگیاان میں سےایک ان شہروں میں گہری تحقیق کی حامل جامعات کاہونا،متحرک اورتوانائی سےبھرپورلائف اسٹائل اورتربیت یافتہ نوجوان ٹیلنٹ شامل ہیں۔

آسٹن اورسیاٹل

نوےکی دہائی کاثقافتی پاورہاوس سیاٹل مائیکروسوفٹ ، ایمازون اورکافی کنگ سٹاربکس جیسی دنیاکی معروف کمپنیوں کاگھرہےاورجس کی مقبول ایپ ادائیگی کی تفصیلات سے بھری ہوئی ہے۔دوسری جانب آسٹن ٹیکساس ہےجس نےڈراپ باکس،اوریکل اورٹیسلاجیسی کمپنیوں کی سیلی کون ویلی سےہجرت کاسب سےزیادہ فائدہ اٹھایااورانہیں لون سٹارسٹیٹ کےٹھنڈےمرکزمیں لےگیا۔

ہانگ کانگ

ہانگ کاسائنس پارک اپنی مثال آپ ہےاوردیکھنےوالوں کوتعریف پرمجبورکردیتاہے۔ تیزی سےترقی کرتاہوایہ وسیع وعریض شہرجدت کامرکزسمجھاجاتاہے۔ اس ایک شہرمیں 600ٹیکنالوجی کمپنیاں ہیں اورلگ بھگ 13ہزارکےقریب ٹیک ٹیلنٹس ہانگ کانگ کواپناگھرسمجھتےہیں۔

بنگلورو

بھارتی شہربنگلورویابنگلوراپنےملک کاہائی ٹیک صنعتی شہرگرداناجاتاہے۔ انفوسس ، ٹیک مہندرااورایس اےپی لیبزانڈیااسی شہرمیں بیسڈہیں۔ یہ شہربھارت اورپوری دنیاکےسکلڈاورٹیلنٹڈنوجوانوں کیلئےایک پرکشش شہرکی حیثیت رکھتاہے۔

ٹوکیو

جاپان کےدارلحکومت ٹوکیوکی دنیامیں بڑی اہمیت ہے۔ ٹیکنالوجی اورجدت کےحوالےسےاس شہرکی تاریخ بہت طویل ہےجس نےفوجیٹسو،ہٹاچی اوراین ٹی ٹی جیسی نامورکمپنیوں کوجنم دیا۔اب منی ٹری اوریپلی جیسےاداروں کےساتھ ٹوکیونےٹیکنالوجی اورجدت کےمیدان میں لمباسفرطےکرناہے۔

شنگھائی

چین کاسب سےبڑاشہرشنگھائی توپہلےسےہی گلوبل فنانشل حب کےطورپرجاناجاتاہےاوراس کےساتھ ساتھ ڈیلائٹ،آئی بی ایم اورپی ڈبلیوسی جیسی کمپنیوں کےریجنل ہیڈکوارٹرزکےساتھ اس شہرکی بطورٹیکنالوجی حب اورتخلیقی اہمیت اوربھی بڑھ جاتی ہے۔

لندن

ایسٹ لندن ٹیک سٹی کوٹیک سٹی یاسیلیکون راونڈاباوٹ بھی کہاجاتاہے۔ جہاں سسکو،فیس بک،گوگل اورانٹل جیسی کمپنیوں کےدفاترہیں اوراس جگہ سرمایہ کاری کےسنہری مواقع ہیں۔ اس کےعلاوہ امپیریل کالج لندن،لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف لندن جیسےعالمی شہرت کےحامل تعلیمی ادارےبھی اس جگہ واقع ہیں۔ اس طرح اس شہرکی اہمیت دوچندہوجاتی ہے۔

بیجنگ

چین کادارلحکومت بیجنگ جدت اورجدیدیت کےان گنت ذرائع کاحامل شہرسمجھاجاتاہے۔ اس شہرمیں 90یونیورسٹیاں ، 1000سائنٹفک ریسرچ کےادارےاورریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، اوراس کےعلاوہ ژون گوان چن حب بھی موجود ہے۔ یہاں 9000ٹیک کمپنیاں جن میں ال چیمپئن بائیدواورسوشل میڈیاجائنٹ سیناکارپوریشن شامل ہیں۔

تل ابیب

فی کس کےحساب سےدیکھاجائےتودنیامیں سب سےزیادہ ٹیک سٹارٹ اپس کی تعدادتل ابیب میں سب سےزیادہ ہے۔ اس شہرکوسیلیکون وادی کےنام سےبھی جاناجاتاہے۔

نیویارک

امریکی شہرنیویارک کوجدت کی دنیاکامرکزسمجھاجاتاہےاوراس کی وجہ وہ کمپنیاں ہیں جنہوں نےاس شہرکی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں اپناکرداراداکیاہے۔ اب ٹیکنالوجی کےپہلےسےزیادہ ترقی کرجانےکی وجہ سےاس شہرکی اہمیت اوربھی بڑھ گئی ہےاوریہ دنیابھرکےٹیکنالوجی ماہرین کیلئےسب سےزیادہ پرکشش شہربن چکاہے۔

سنگاپور

کم ٹیکس اورحکومت کی زیادہ سےزیادہ مدداورسپورٹ نےاس شہرمیں ٹیکنالوجی سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی بہت حوصلہ افزائی کی ہےاوراب اس شہرکوٹیکنالوجی اورجدت کی دنیاکانمبرون شہرقراردیاجائےتوہرگزغلط نہیں ہوگا۔ حال ہی میں عالمی بنک نےسنگاپورکوبزنس کرنےکےحوالےسےدنیاکادوسرابہترین شہرقراردیاہے۔ اسےاےپی اےسی ریجن کیلئےبہترین گیٹ وےکادرجہ بھی حاصل ہے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Jimmy engineer Aik Din Geo Ke Sath

صوفی برکت علی کی دعاپوری ہوئی،ایک پارسی کی حیرت انگیزکہانی

صوفی برکت علی کی ایک پارسی کیلئےپیشگوئی پوری ہوئی؟ جمی انجینئر کی ناقابل یقین کہانی! …