صوفی برکت علی کی ایک پارسی کیلئےپیشگوئی پوری ہوئی؟ جمی انجینئر کی ناقابل یقین کہانی!
کروڑوں کی پینٹنگزلیکن گھرچندسوکرائےپر
6سال کی عمرمیں قدرت نےبالکل نئےگردےعطاکردئیے
اسلام سےسیکھاجوزائدہےوہ عطیہ کردو
ایک پارسی نے اسلام کی اصل روح کو سمجھ کر خدمت کو زندگی کا مقصد بنایا
کروڑوں کی کمائی، مگر سب خیرات میں – ایک بڑا فنکار، ایک بڑا انسان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاریخ: 21مئی2025 | نیوزمیکرز مانیٹرنگ ڈیسک
پاکستان سےتعلق رکھنےوالےعالمی شہرت یافتہ مصورجمی انجینئرکی زندگی کےانوکھےرازسامنےآگئے۔لوگ چھوٹےسےگھرمیں رہنےوالےایک بڑےآدمی کےبارےمیں جان کرحیران رہ گئے۔
پارسی گھرانےمیں پیداہونےوالےجمی انجینئرنےایک دن جیوکےساتھ میں بات کرتےہوئےیہ حیران کن بات بتائی کہ وہ فیصل آبادسےتعلق رکھنےوالےمعروف روحانی شخصیت صوفی برکت علی سےرہنمائی لیاکرتےتھے۔ جمی انجینِئرکےمطابق ایک بارصوفی برکت علی نےان کی پینٹنگزدیکھ کرکہاتھاکہ یہ پوری دنیامیں پھیل جائیں گی۔ جمی انجینئرنےکہاکہ آج ان کی پینٹنگزدنیاکےکونےکونےمیں موجودہیں ۔
جمی انجینئرنےبتایاکہ 6سال کی عمرمیں ان کےدونوں گردےایک بیماری کےباعث پتھرکےہوگئےتھے،ڈاکٹرزنےمیرےوالدین کےبتایاکہ اس بچےکےپاس چندہی ماہ ہیں ۔ اس بیماری میں مبتلادیگرتمام بچےفوت ہوگئےلیکن میں زندہ رہ گیا۔ میرےوالدین نےجب ڈاکٹرزکوچیک کروایاتووہ حیران رہ گئےاورمیرےوالدین کوبتایاکہ اس بچےکےاندرتوبالکل برینڈنیوگردےہیں۔
انہوں نےکہاکہ میں لورالائی بلوچستان میں پیداہوالیکن تعلیم کی وجہ سےوالدہمیں لاہورلےآئے۔ میں نےاین سی اےسےتعلیم حاصل کی لیکن جب ڈگری نہیں لی کیونکہ مجھےنوکری نہیں کرنی تھی ۔ میں ڈگری لےلیتاتومجھےہروقت نوکری کی فکررہتی ۔ مجھےتوبس پینٹنگ کرناتھی۔
جمی انجینئرنےبتایاکہ میں چندسوروپےکےکرائےکےگھرمیں رہتاہوں،مجھےحکومتیں اوربہت سےلوگ کہتےہیں آپ کوگھربنادیتےہیں لیکن میں نےانکارکردیا۔ انہوں نےکہاکہ میں اللہ کےنام سےہزاروں لاکھوں لوگوں کی مددکی ہے۔ میں چیریٹی کےبہت سےکاموں میں حصہ لیتاہوں۔
جمی انجینئرنےبتایاکہ انہوں نےاسلام سےجوبات سیکھی وہ یہ ہےکہ جوچیزبھی آپ کےپاس ضرورت سےزائدہےاسےعطیہ کردو۔ جمی انجینئرنےکہاکہ ایک مسلمان ملک میں اگرکوئی غریب ہےتویہ شرم کی بات ہے۔
انہوں نےبتایاکہ ان کی پینٹنگزکروڑوں میں فروخت ہوتی ہیں اوروہ ان کےپیسوں کوخیراتی کاموں میں خرچ کردیتےہیں ۔ جمی انجینئرنےکہاکہ یہاں لوگ دوسروں کےپیسےبانٹ کرخوش ہوتےہیں لیکن مجھےخوشی اس وقت ملتی ہےجب میں اپنی کمائی کےپیسےدوسروں پرخرچ کرتاہوں۔