Home / خوشیاں بانٹنےکا2سالہ ڈگری پروگرام

خوشیاں بانٹنےکا2سالہ ڈگری پروگرام

University of Health Sciences

ویب ڈیسک ۔۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے لوگوں میں خوشیاں بکھیرنےکیلئےدو سالہ ڈگری متعارف کروائی ہے۔

سمانیوز کے مطابق لوگوں کےچہروں پرخوشی لانےاوران کی اداسیاں دورکرنےکیلئےیوایچ ایس دوسالہ ماسٹرزآف ہیپی نیس کاڈگری پروگرام شروع کرنےجارہی ہے۔ اس انوکھےڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی میں سائیکولوجسٹ، فزیکل ٹرینرز اور ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔

یونيورسٹی کےکالا شاہ کاکو کیمپس میں خوشی کی ڈگری کا باقائدہ ایک ڈیپارٹمنٹ قائم کیاجائےگا اورگریجویٹ ہونے والے طلبا ماہرخوشی کہلائیں گے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کےوائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کےمطابق خوش رہنے سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اورمعاشرےمیں منفی طرزعمل کےخاتمےکے لیے خوشی کوبطورمضمون پڑھانا ضروری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Manzoor Watoo Land Cruiser Namaz e Janaza

لینڈکروزرمیں نمازجنازہ پڑھنےکی ویڈیووائرل

تاریخ: 1 جولائی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک اوکاڑہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کاایک …