Home / خانہ کعبہ اورمسجدنبوی میں سماجی فاصلےکی پابندیاں ختم

خانہ کعبہ اورمسجدنبوی میں سماجی فاصلےکی پابندیاں ختم

Social distancing ends in Khana-e-Kaba and Masjid-e-Nabvi

عالم اسلام کیلئےبڑی خوشخبری ۔ خانہ کعبہ کی انتظامیہ نےحرمین شریفین کی حدودمیں آنےوالےنمازیوں اورعبادت گزاروں پرسماجی فاصلےکے لیے لگائی گئی پابندیوں کوختم کردیاہے۔

مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں آج سے سماجی فاصلے کےبغیرنمازیں اسی طرح ادا کی جائیں گی جس طرح کوروناوباسےپہلےاداکی جاتی تھیں۔ اس حکم کےتحت کورونا وباء سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیاگیاہے لیکن ماسک کی پابندی برقراررہیگی۔

مسجد الحرام کے صحن مطاف میں سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Trump holds sanctions relief plan for Iran

ایران پرپابندیوں میں نرمی کامنصوبہ موخر

تاریخ: 27 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک …