Home / سمارٹ گلاسز، سمارٹ فون کی جگہ لینےکوتیار

سمارٹ گلاسز، سمارٹ فون کی جگہ لینےکوتیار

meta smart glasses 2027

Tuesday, 10 December 2025 | Web Desk

کیامستقبل قریب میں لوگوں کی سمارٹ فون سےجان چھوٹ جائےگی ؟

میٹاکی جانب سےسمارٹ فونز کےمتبادل کےطورپراگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پرمبنی اسمارٹ گلاسزکی تیاری کی بات کریں توپہلاسوال یہی ذہن میں آتاہے۔

میڈیاکی خبروں کےمطابق ، یہ ڈیوائس 2027 سےپہلےمتعارف کرائےجانےکا امکان نہیں کیونکہ میٹا نےمکسڈ رئیلٹی گلاسزمتعارف کرانےکاعمل ملتوی کر دیاہے۔

فونیکس کے کوڈ نیم سے تیار کیے جانے والے ان مکسڈ رئیلٹی گلاسز کو2027 کی پہلی ششماہی میں پیش کئےجانےکاامکان ہے۔

رپورٹ کےمطابق مارک زکربرگ نےگلاسزکومتعارف کرانےمیں تاخیرکافیصلہ اس لیےکیاتاکہ وہ اسےزیادہ معیاری بناسکیں۔

جولائی 2024 میں مارک زکربرگ نےپیشگوئی کی تھی کہ مستقبل میں ہرفرد کی آنکھوں پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سےلیس اسمارٹ گلاسز ہوں گے۔ مارک زکربرگ کےدعوےکےمطابق اسمارٹ گلاسزکااستعمال ایک نیا ٹرینڈ بن جائےگا۔

خیال رہےکہ میٹا کی جانب سے2021 میں اپنے اولین اسمارٹ گلاسز کو Ray Bansنامی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …