مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی ماضی کی مشہوراداکارہ سارہ چودھری نےاپنی زندگی کےحوالےسےاہم انکشافات کئےہیں جویقیناًقارئین کیلئےدلچسپی کاباعث ہوں گے۔
نجی ٹی وی کےمارننگ شومیں بطورمہمان بات کرتےہوئےسارہ چودھری نےاپنےڈراموں میں کام کرنےکی وجہ بھی بتادی ۔ سارہ چودھری نےکہا9سال تک وہ اپنےوالدین کی اکلوتی اولاتھیں اورلڑکی ہونےکی وجہ سےانہیں یہ بھی سنناپڑاکہ اگرلڑکاہوتاتوماں باپ کاسہارابنتا،یہ تولڑکی ہے۔
سارہ چودھری نےکہایہ باتیں بچپن سےسن سن کرانہوں نےیہ تہیہ کرلیاتھاکہ وہ بڑی ہوکراپنےوالدین کانہ صرف سہارابنیں گی بلکہ ان کانام بھی روشن کریں گی ۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نےڈراموں میں کام شروع کردیااوربہت نام بھی کمایا۔
سارہ چودھری کےبقول جب انہوں نےشوبزجوائن کیاتووہ اپنےذہن میں بالکل کلیئرتھیں کہ وہ یہ شعبہ کیوں جوائن کررہی ہیں اورکس کیلئےکررہی ہیں ۔ لیکن اسی دوران ان کےسامنےقرآن کریم کی چندآیات کےایسےترجمےآئےجواس سےپہلےان کےسامنےنہیں آئےتھے۔
سارہ چودھری نےکہاکہ شوبزکےلوگوں کےبارےمیں یہ سوچناکہ شایدیہ کوئی اچھےلوگ نہیں ہوتے،غلط ہے۔ شوبزمیں بھی بہت دیندارلوگ ہیں ۔ میراشروع سےہی دین کی طرف رحجان تھا۔ میں نےایک حدیث پڑھی کہ جب انسان ایک قدم اللہ کی طرف بڑھاتاہےتواللہ دس قدم آپ کی طرف بڑھاتاہے۔ اس حدیث نےمیرےزندگی پرگہرےاثرات چھوڑے۔
سارہ چودھری نےبتایاکہ انہوں نےجب شوبزمیں اپناآخری پراجیکٹ کیاتوصرف اورصرف اللہ پربھروسہ کرکےمیں نےشوبزکوچھوڑدیا۔ اس وقت سےلیکرآج تک مجھےلگتاہےکہ جیسےاللہ تعالیٰ نےہرقدم میں میراساتھ دیاہے،میری رہنمائی کی ہے۔
دین کی طرف مائل ہونےکےبعدمیں نےاسلام کوپڑھناشروع کیاتوپتاچلاکہ اسلامیات میں پڑھنےکیلئےبہت سےموضوعات ہیں ۔ اب میں بہت سی جگہوں پرموٹویویشنل اسپیکرکےطورپربات کرتی ہوں ، لوگوں کی قونصلنگ کرتی ہوں ۔
سارہ نےمزیدبتایاکہ ان کےپانچ بچےہیں جن میں سےتین بیٹےاوردوبیٹیاں ہیں ۔
اپنےفیوچرپلانزکےبارےمیں بات کرتےہوئےسارہ نےکہاکہ بچوں کی ذمہ داری کےبعدمیں لوگوں کیلئےکچھ کرناچاہتی ہوں ۔ میرامقصدیہ ہےکہ میں لوگوں کوجوبھی اچھادےسکوں وہ دوں ۔ یہ سب کام میں دین اوراپنی تعلیم کےذریعےکروں گی ۔ ہم لوگ نوجوانوں کیلئےبہت کام کررہےہیں۔