Home / فراڈیااربوں کانقصان کرگیا: نوازشریف

فراڈیااربوں کانقصان کرگیا: نوازشریف

nawaz sharif

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔  آٹھ فروری کاسورج ملک کیلئےخوشحالی کاپیغام لےکرآئےگا،ملک کاستیاناس کرنےوالےفراڈیوں کودوبارہ نہیں آنےدینا،نوازشریف کاقصورکےعلاقےکھڈیاں میں جلسےسےخطاب ۔

انتخابی مہم کےآخری جلسےکیلئےمسلم لیگ ن نےقصورکےعلاقےکھڈیاں کاانتخاب کیا،جلسےسےنوازشریف کےعلاوہ شہبازشریف اورمریم نوازنےبھی خطاب کیا۔

نام لئےبغیرعمران خان پرتنقیدکرتےہوئےنوازشریف نےکہاایک شخص نےآپ سےپچاس لاکھ گھراورایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیا۔ کیاکسی کوگھریانوکری ملی؟کہاں ہےوہ بلین ٹری سونامی؟سب فراڈتھا،ملک کااربوں روپےکانقصان کرکےچلےگئے۔

نوازشریف نےکہاہم نےبہت ٹھوکریں کھالیں ۔ اب پاکستان کوایشین ٹائیگربناناہےاوریہ کام ہم یوتھ کےساتھ مل کرکریں گے۔ دعوےسےکہتاہوں نوازشریف کونہ نکالاجاتاتوآج سب کےپاس روزگارہوتا۔

نوازشریف نےوعدہ کیاکہ حکومت میں آنےکےبعدکھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں کومات دیں گی ، انہوں نےجلسےکی جگہ پراسٹیڈیم بنانےکابھی اعلان کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Apna meter apni reading App

اپنامیٹراپنی ریڈنگ ۔۔ ایپ استعمال کرنےکاطریقہ

ویب ڈیسک: اپنےبجلی کےمیٹرکی ریڈنگ خودلیں اورحکومت کوبھیجیں ۔ حکومت آپ کی بھیجی ہوئی ریڈنگ …