News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

پی آئی اےکوامریکاکیلئےبراہ راست پروازین چلانےکی اجازت

پی آئی اےکوامریکاکیلئےبراہ راست پروازین چلانےکی اجازت
اپ لوڈ :- جمعرات 30 اپریل 2020
ٹوٹل ریڈز :- 110

 ویب ڈیسک ۔۔
 
کوروناکےدنوں میں پاکستان کیلئےاچھی خبر۔ قومی ائیرلائن پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ کرنےکی اجازت مل گئی۔
 
امریکی ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن سے جاری مراسلے کے مطابق اجازت کا اطلاق 29 اپریل 2020 سے ہوگا اور جس کی مدت 29 اپریل 2021 تک ہے، پی آئی اے اس دوران ایک درجن 2 طرفہ یا یکطرفہ مسافر اور مال بردار پروازیں چلا سکتی ہے۔
 
اس ضمن میں ترجمان پی آئی اےکاکہناہےکہ امریکا میں ہونے والے 11 ستمبر کے حملوں سے پہلے پی آئی اے کے طیاروں میں امریکا کی براہ راست پرواز کی صلاحیت نہیں تھی اس لیے انہیں کہیں نہ کہیں رکنا پڑتا تھا۔
 
انہوں نے مزید بتایا کہ 11 ستمبر کے حملوں کے بعد امریکا نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر براہِ راست پروازوں کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔
 
مراسلے کے مطابق پی آئی اے مسافر یا مال بردار پرواز سے قبل یا پرواز کے بعد 5 روز کے اندر تحریری طور پر امریکی ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کرنے کی پابند ہوگی۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.