Home / فٹبال ورلڈکپ2034کےمیزبان ملک کانام سامنےآگیا

فٹبال ورلڈکپ2034کےمیزبان ملک کانام سامنےآگیا

KSA to hoar 2034 FIFA world cup

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب کو باضابطہ طور پر 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، اس بات کا اعلان بدھ کے روز فیفا کی ایک غیر معمولی کانگریس میں کیا گیا۔

سعودی عرب قطر کے بعد دوسرا مشرق وسطیٰ کا دوسراملک ہوگاجو عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

یہ ایونٹ پانچ شہروں—ریاض، جدہ، الخبر، ابہا، اور مستقبل کے شہر نیوم—میں منعقد ہوگا، جس کے لیے 15 جدید ترین اسٹیڈیمز میں میچز کھیلے جائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2034 کا ورلڈ کپ پہلی بار 48 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جو مقابلے کی تاریخ میں ایک نئے دور کی علامت ہے۔

2030فیفا ورلڈ کپ کا صد سالہ جشن
اس کےعلاوہ 2030 فیفا ورلڈ کپ مراکش، پرتگال، اور اسپین کے درمیان مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ، یوروگوئے، ارجنٹائن، اور پیراگوئے میں خصوصی صد سالہ جشن کے میچز ہوں گے، جو 1930میں پہلے ورلڈ کپ کے 100 سال مکمل ہونے کی یادگار کے طور پر کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ، جو 1930 میں شروع ہوا تھا، ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے، سوائے 1942 اور 1946 کے، جب دوسری جنگ عظیم کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ یہ مردوں کے فٹ بال کے مقابلوں میں سب سے اہم ٹورنامنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …