ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی کرکٹ لیجنڈ شعیب اختراوربالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے درمیان انٹرنیشنل لیگ ٹی 20کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی غیر متوقع ملاقات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ رات دبئی میں منعقد ہونےوالی تقریب میں بالی وڈاداکارشاہد کپور، پوجا ہیگڑے، سونم باجوا اور دیگر فنکاروں نے پرفارمنس دی۔
شعیب اخترنےانسٹاگرام پرشاہد کپورکے ساتھ اپنی ملاقات کی ویڈیو شیئرکرتےہوئےاسےدلکش قراردیا۔ ویڈیو میں دونوں کو مسکراتے اور مختصر گفتگو کرتے دیکھاجاسکتاہے۔ اس ملاقات میں بعدمیں ہربھجن سنگھ بھی شامل ہوگئے۔
تینوں کو خوشگوار ماحول میں گفتگو اور ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شاہد کپور نے ہربھجن سنگھ کے کندھے پر تھپکی دی اور شعیب اختر سے مصافحہ کیا۔