Home / پاکستان سپر لیگ 2025: 13 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل

پاکستان سپر لیگ 2025: 13 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل

PSL 2025 Player Categories

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےاگلےسیزن کیلئےمقامی کھلاڑیوں کی کیٹگریزکی تجدیدکردی گئی ۔ تیرہ کھلاڑی پلاٹینم کیٹگری کاحصہ بن گئے ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کاڈرافٹ گیارہ جنوری 2025کوشیڈول ہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق حسن علی (کراچی کنگز)، محمد عامر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)،صائم ایوب (پشاور زلمی)  اور اسامہ میر (ملتان سلطانز) کی ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی ۔

عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، افتخار احمد، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور بابر اعظم (پشاور زلمی) کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیاہے۔

پی ایس ایل کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں سولہ کھلاڑی شامل ہیں ۔ ان سولہ کھلاڑیوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے چار چار ،کراچی کنگز کے تین، اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاورزلمی کے دو،دوجبکہ لاہورقلندرز کا ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل  ہے۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …