ویب ڈیسک: بھارت کی تمامترسازشوں کےباوجودالحمدللہ پاکستان سپرلیگ سیزن ٹین کارنگارنگ میلہ ایک بارپھرسےسج گیا۔ دس روزپہلےپاک بھارت کشیدگی کےباعث کھلاڑیوں کی سکیورٹی کےپیش نظرایونٹ کومعطل کردیاگیاتھا۔
ہفتےکوایونٹ دوبارہ شروع ہواتوراولپنڈی سٹیڈیم دیکھتےہی دیکھتےتماشائیوں سےکھچاکھچ بھرگیا۔ سبزہلالی پرچم تھامےہزاروں تماشائیوں کےچہرےخوشی سےچمک رہےتھے۔ میچ کی خاص بات یہ تھی آرمی چیف جنرل عاصم منیراچانک میچ دیکھنےپہنچ گئے، ان کےہمراہ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجودتھے۔
میچ سےقبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کااظہارکیااورپاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پرشہداکیلئےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی ۔
میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھاگیااوراسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،آتش بازی کےشاندارمظاہرےنےآسمان کوروشنیوں سےمنورکردیا۔
پاکستان میں خودکوبہت محفوظ پایا: ڈیوڈویزے
میچ کی پہلی اننگزکےبعدساحرعلی بگااوراسرارشاہ نےاپنی آوازکاجادوجگاکرتماشائیوں کوخوب محظوظ کیا۔
تقریب کے میزبان حمزہ عباسی نے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نام کردیےگئے ہیں۔پہلا دن آرمی، دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن ائیر فورس کے نام کردیا گیا۔