Home / جوکووچ کیس ہارگئے،آسٹریلیاسےڈی پورٹ کرنےکاحکم

جوکووچ کیس ہارگئے،آسٹریلیاسےڈی پورٹ کرنےکاحکم

Novak Djokovic to be deported from Australia

ویب ڈیسک ۔۔ ٹینس کی دنیاکےنمبر1کھلاڑی نوواک جوکووچ کامسلسل اکیسواں گرینڈسلام جیتنےکاخواب شرمندہ تعبیرہونےسےپہلےہی چکناچور۔ آسٹریلین اوپن کاسفرشروع ہونےسےپہلےہی ختم ہوگیا۔

جی ہاں ۔۔ میلبورن میں تین رکنی فیڈرل کورٹ ٹربیونل نے سماعت کے بعد نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی۔ یوں ویزا کینسل ہونے کے بعد اب جوکووچ آسٹریلیا میں مزید قیام نہیں کرسکیں گے۔ یادرہےکہ وہ پہلےہی سےامیگریشن حکام کی حراست میں ہیں۔

جوکووچ عدالتی فیصلےکےبعدکل سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن سے بھی باہر ہوگئےہیں اوراپیل مسترد ہونے کے بعد انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

قارئیں کےعلم میں ہوگاکہ سربیاسےتعلق رکھنےوالےعالمی نمبر1کھلاڑی نوواک جوکووچ بغیر کویڈ ویکسین لگوائے آسٹریلیا پہنچے تھے پہلی بار ان کا ویزہ بارڈر فورس نے منسوخ کیا، جس پر ان کے وکلا نے عدالت سے رجورع کیااورعدالت نے ان کا ویزا عارضی بنیادوں پربحال کردیاتھا۔

تین دن بعد آسٹریلیا کے امیگریشن وزیرالیکش ہاک نے جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ کر دیا جس کے بعد جوکووچ کو بارڈر فورس نے حراست میں لے لیا تھا۔ انہیں جلدہی آسٹریلیاسےڈی پورٹ کردیاجائےگا۔

واضح رہےکہ جوکووچ کےمعاملےکولیکرآسٹریلیااورسربیاکےدرمیان تعلقات بھی متاثرہوئےہیں کیونکہ سربین صدرکہہ چکےہیں کہ جوکووچ کوملک بدرکرناپورےسربیاکوآسٹریلیابدرکرنےجیساہوگا۔ آسٹریلیاکےوزیراعظم اسکاٹ ماریسن بھی اپنےملک کےکووڈقوانین کولیکرڈٹ گئےتھےاورکہاتھاکہ قانون سب کیلئےبرابرہے۔

یہ کہاجائےتوبےجانہ ہوگاکہ آسٹریلین اوپن نوواک جوکووچ کیلئےایک ڈراوناخواب ثابت ہواہےاوروہ اکیسواں گرینڈسلام جیت کرریکارڈبنانےکی اپنی منزل سےدوررہیں گے۔

قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ آسٹریلیادنیاکاوہ ملک ہےجہاں سخت ترین قوانین کےباعث کوروناسےسب سےکم ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …