Home / علی ترین کاملتان سلطانزسےعلیحدگی کااعلان

علی ترین کاملتان سلطانزسےعلیحدگی کااعلان

Ali Tareen quit multan sultans

Thursday, 27 November 2025 | Web Desk

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ علی ترین نےاس حوالےسےسوشل میڈیاپرایک جذباتی پیغام بھی چھوڑا۔

ایکس پراپنےبیان میں علی ترین نےملتان سلطانزکاحصہ ہونےکواپنےلئےزندگی کا سب سے بڑااعزازقراردیا۔ کہامیں شائقین سے محبت کرتا ہوں، میں اس ٹیم سے محبت کرتا ہوں اور میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے کے قابل ہونے سے بہت محبت کرتا ہوں۔

علی ترین نےکہا کہ میں ہر سیزن میں اپنے کھلاڑیوں اوراسٹاف کوبتاتارہا ہوں کہ اس ریجن کی نمائندگی کرناکیامعنی رکھتاہے۔ سال بہ سال مالی نقصانات کے باوجود میں نے کبھی چھوڑ کر جانے کے بارے میں نہیں سوچا۔ سُلطانز میرے لیےاعداد و شمار سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور میں ہمیشہ اسے محفوظ رکھنے کے لیے جتنا بھی ضروری ہوا،کرنے کو تیار رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں ہر کسی کو پسند نہیں ہوں اور مجھے اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں لیکن میں ہمیشہ ایماندار رہا ہوں اور ہمیشہ اپنے ذہن سے رائے ظاہر کی ہے۔ میں نےمحفوظ کھیلنا،کسی کے کہنے پرچلنا یا ماننانہیں سیکھا ۔ میں ایسا نہیں ہوں، اور اگر رہنے کا مطلب ان اصولوں سے سمجھوتہ کرنا ہی ہے توایک ہی انتخاب ہےجومیں کرسکتا ہوں ۔

علی ترین نےکہا کہ میں اس ٹیم کو اپنے پیروں پرکھڑےہو کرکھونا پسند کروں گا بجائے اس کے کہ میں گھٹنوں کے بل اسے چلاؤں۔ تو یہ الوداع ہے۔

علی ترین نےاپنےپیغام میں کہا کہ براہ کرم یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ یہ ٹیم ہمیشہ اپنے مالک سے کہیں زیادہ آپ کی اور جنوبی پنجاب کی ہے،جو بھی سلطانز کا اگلا کنٹرول سنبھالے گا براہ کرم انہیں اسی جذبے کے ساتھ سپورٹ کرتے رہیں۔

بھارتی بولرزکویہ چھکاکبھی نہیں بھولےگا

یاد رہےگزشتہ دنوں پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانےکی مہم چلانے پرملتان سلطانز کےمالک علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا۔ علی ترین نےوہ لیگل نوٹس پھاڑکرپھینک دیاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …