Home / میسی 21ویں صدی کےبہترین ایتھلیٹ قرار

میسی 21ویں صدی کےبہترین ایتھلیٹ قرار

lionel messi the best athlete of 2025

Friday, 26 December 2025 | Web Desk

فٹبال کے عالمی سپر اسٹار لیونل میسی کاایک اوراعزاز۔ اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا گیا۔

معروف کینیڈین اخبار لی ژورنال دے کیوبک کی جانب سے جاری کی گئی باوقار عالمی درجہ بندی میں میسی نےفٹبال سمیت دیگر تمام کھیلوں کے نامورکھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ فہرست اکیسویں صدی کے پہلے پچیس برس مکمل ہونےپر تیار کی گئی، جس میں دوسرےنمبرپرامریکی فٹبال لیجنڈٹام بریڈی رہے، تیسرانمبراولمپکس کی تاریخ کےسب سےکامیاب ایتھلیٹ امریکی سوئمرمائیکل فیلپس کارہا۔

پچیس کھلاڑیوں کی اس فہرست میں معروف امریکی ٹینس سٹارسرینا ولیمز چوتھےنمبرپررہیں۔ یوسین بولٹ پانچویں اور باسکٹ بال سپر اسٹار لیبرون جیمز چھٹے نمبر پر رہے۔

پرتگال کے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں دسویں نمبر پر آئے۔ ان سے آگے نوواک جوکووچ، سیمون بائلز اور آنجہانی کوبی برائنٹ کو رکھا گیا۔

اس فہرست میں شامل دیگر عظیم کھلاڑیوں میں ٹائیگر ووڈز، راجر فیڈرر، رافیل نڈال، اسٹیفن کری، لیوس ہیملٹن، مائیکل شوماخر، شوہے اوہتانی اور مارٹا شامل ہیں۔

لیونل میسی اس وقت امریکی کلب انٹر میامی اور ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کپتان ہیں۔ انہوں نے 2022 میں قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ جیت کر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا خواب پورا کیا۔

انہوں نے رواں ماہ ہی انٹر میامی کو اپنی تاریخ کی پہلی میجر لیگ سوکر چیمپئن شپ بھی دلائی۔ اس دوران انہیں گولڈن بوٹ اور مسلسل ایم وی پی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

کلب فٹبال میں میسی نے بارسلونا کے ساتھ 10 بار لا لیگا اور 4 مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ جیتی، جبکہ پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

وینس ولیمزنےزندگی کاساتھی چن لیا

ان کی شاندار اور مسلسل کارکردگی نے انہیں جدید فٹبال کا سب سے بڑا نام بنا دیا۔ انٹر میامی کے ساتھ میسی کامعاہدہ 2028 تک ہے۔

یہ بھی چیک کریں

T20 World Cup 2026: Pak vs India

ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف شیڈول میچ …