Home / پاکستان کےسابق ہیڈکوچ دوسری نوکری سےبھی فارغ

پاکستان کےسابق ہیڈکوچ دوسری نوکری سےبھی فارغ

Grant Bradburn expelled from Glaymorgan

ویب ڈیسک ۔۔ نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کو انگلش کاؤنٹی گلیمورگن نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا۔ 58 سالہ گرانٹ بریڈبرن کے خلاف نامناسب رویے کی شکایات موصول ہونے کے بعد کلب نے ان کامعاملہ ریلگولیٹرزکوریفرکیاتھا۔

گلیمورگن کلب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیاکہ انہیں اعتماد ہےکہ اس معاملے میں تمام تقاضوں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سےپوراکیاگیاہے۔

کلب نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گلیمورگن کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کو قطعی برداشت نہیں کرتا اور انٹرنل تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا کہ بریڈبرن کی پوزیشن کمزور ہے۔ کلب کا کہنا تھا کہ وہ اب متاثرہ افراد کا ازالہ کر رہا ہے۔

کلب کے چیئرمین نے کہا کہ گلیمورگن میں ہم اپنے لوگوں کی فلاح کو ترجیح دیتے ہیں اور متاثرین کی مدد فراہم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گرانٹ بریڈبرن نے رواں برس جنوری میں پاکستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد گلیمورگن کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …