Home / چیمپئنز ٹرافی، ٹیموں کے پریکٹس میچز اور سیشنز کا شیڈول 

چیمپئنز ٹرافی، ٹیموں کے پریکٹس میچز اور سیشنز کا شیڈول 

champions trophy 2025 schedule

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ٹیموں کے پریکٹس میچزاورسیشنز کا شیڈول جاری ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، افغانستان کی کرکٹ ٹیم 13 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن کرے گی۔ اس کے بعد 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینزاورافغانستان کےدرمیان پریکٹس میچ کھیلاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق، آسٹریلیا کی ٹیم 18 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں انٹرا اسکواڈ سیمولیشن میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 19 اور 20 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کریں گی، جبکہ 21 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے نیٹ سیشنز ہوں گے۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم 23 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ایک بار پھر ٹریننگ کرےگی ۔ 24 اور 25فروری کو افغانستان اور آسٹریلیا کے اسکواڈز نیٹ سیشنز میں حصہ لیں گے، اور 27 فروری کو آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

بھارت چیمپئنزٹرافی کےنئےفارمولےپربھی معترض

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈ لاہور، کراچی اور دبئی میں وارم اپ میچز کھیلیں گے۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم وارم اپ میچز کی تیاری کے لیے کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پریکٹس کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …