ویب ڈیسک ۔۔ چیلسی فٹ بال کلب کے تکنیکی اور کارکردگی کے مشیر پیٹر سیچ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی حکومت کی طرف سے چیلسی کے مالک رومن ابرامووچ پر عائد اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں کلب کوسنگین مالی مشکلات کاسامناہے۔
چیلسی فٹ بال کلب کے مالک ابرامووچ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اس ہفتے برطانیہ کی طرف سے منظورکی گئی اقتصادی پابندیوں کی زدمیں آنےوالےسات مزید اولیگارچز میں سے ایک تھےاوران پابندیوں کےبعدسےہی چیلسی فٹبال کلب مالی مشکلات میں پھنس گیاہے۔
چیلسی کوکام جاری رکھنے کے لیے خصوصی لائسنس کے باوجودخدشہ ہے کہ کلب کے پاس پیسے جلد ختم ہو جائیں گے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ کھلاڑیوں پرمعاہدوں کی تجدید، میچوں یا تجارتی سامان کے ٹکٹ فروخت کرنےکےحوالےسےپابندیاں عائدہیں، اس رقم کی حد بھی ہے جو انہیں کھیلوں کیلئے سفرکےدوران خرچ کرنے کی اجازت ہے۔
پیٹر سیچ چیلسی کے سب سے سینئر عہدیدار ہیں اورانہوں نےکہاہےکہ وہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے تھے کہ کلب سیزن کے اختتام تک سروائیوکربھی سکتاہےیانہیں۔
چیلسی نے اس ہفتےایک بیان میں کہا کہ وہ لائسنس میں ترمیم کیلئےحکومت کے ساتھ مزید مذاکرات کریں گے تاکہ کلب کو ہر ممکن حد تک معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جا سکے۔
چیلسی پریمیئرلیگ ٹیبل میں تیسرے نمبرپر ہے اوراب بھی چیمپئنز لیگ اور ایف اے کپ کے ناک آؤٹ مراحل میں شامل ہے۔