ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کھلاڑی اورموجودہ تجزیہ کاراحمد شہزاد نےدورہ نیوزی لینڈکیلئےٹیم سلیکشن کوہدف تنقیدبناتےہوئے کہا ہے کہ سلمان علی آغاکی ٹی20 کرکٹ میں مشکل سے جگہ بنتی ہےلیکن اسےٹیم کاکپتان بنادیا گیا۔
لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر اور راشد لطیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے دورہ نیوزی لینڈ کےلیے ٹیم سلیکشن کو آڑے ہاتھوں لیااورکہاآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم ہاری اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہمارا مائنڈسیٹ بن گیا ہے کچھ کھلاڑیوں کو باہر نکالنا ہی نہیں۔
راشد لطیف کا کہنا تھابھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مضبوط ٹیم ہےلیکن سینٹر وکٹ ہوئی تو نیوزی لینڈ کے چانسزبھی بن سکتے ہیں۔
جیسن گلیسپی کے بیان پر راشد لطیف کاکہناتھاکہ گلیسپی نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ عاقب جاوید کو نہیں، ہمارے سسٹم کےلیے ہیں۔
فیفاورلڈکپ 2035 کی میزبانی کون کرےگا؟
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامربولےمیں ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پسند کرتا ہوں لیکن بھارت چیمیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہاٹ فیورٹ ہے۔
سابق کرکٹرز کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیے سفارشی کلچر کو ختم کرکے میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے۔