Home / نیدرلینڈکی لیڈی ٹائسن نےاسلام قبول کرلیا

نیدرلینڈکی لیڈی ٹائسن نےاسلام قبول کرلیا

Netherlands Lady Tyson embraces Islam

ویب ڈیسک ۔۔ جان لیواحادثےکےبعدمعجزانہ طورپرصحت یاب ہونےوالی نیدرلینڈکی کک باکسنگ چیمپئن روبی جیسیامیسیونےاسلام قبول کرلیا۔

دی لیڈی ٹائیسن‘ اور کک باکسر کے نام سے جانی جانے والی روبی جیسیا میسیو نےدائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا۔

روبی جیسیا اسلام قبول کرنے سے قبل عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی تھی اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام سے متعلق پڑھنا شروع کیا۔ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہی روبی جیسیا نے نیدر لینڈ کی ایک مسجد میں گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا۔

باکسرعامرخان کےگھرفلسطینی پرچم لگ گیا

روبی جیسیاکےاس اقدام کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد روبی کی باحجاب تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ 2016 میں روبی جیسیا کی گردن خوفناک کار حادثہ پیش آنے کے سبب ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد ان کی کامیاب سرجری کی گئی۔

اس حادثے نے روبی جیسیا کے باکسنگ اور مارشل اس حادثے نے روبی جیسیا کے باکسنگ اور مارشل آرٹس میں ابھرتے کیرئیر کو شدید نقصان پہنچا یا تھا۔

حادثےکے بعد روبی جیسیا کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحتیاب ہونے اور اعتماد بحال کرنے میں کئی مہینے لگے اور ڈیڑھ سال بعد دی لیڈی ٹائیسن نے باکسنگ کے میدان میں دوبارہ انٹری دی ۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے