Sunday, 15 February 2026 | Web Desk
پنجاب میں اب ہرپولیس والاشہریوں کوسراورجناب کہہ کرپکارےگا ۔ کسی پولیس اہلکار کو سر اور جناب کے بغیر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شاباش عوام کےسامنےدی جاتی ہےتوسزابھی عوام کےسامنےدی جائےگی۔
ان خیالات کااظہاروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپولیس میں اصلاحات سےمتعلق اجلاس کی صدارت کرتےہوئےکیا ۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ پولیس افسران اوردیگرمتعلقہ حکام نےشرکت کی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر پولیس اسٹیشن کے 10 اہل کاروں پر باڈی کیم نصب کیے جائیں گے، پنجاب بھر میں 14 ہزار باڈی کیم اور 700 پینک بٹن لگائے جائیں گے۔
مریم نواز نے پولیس اصلاحات کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے کہا پولیس سے متعلق شکایت دو سے تین گھنٹے کے اندر حل کی جانی چاہئیں۔
پنجاب میں ایف آئی آر کی آن لائن ٹریکنگ کافیصلہ بھی کیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا، پولیس سے صرف مجرموں کو ڈرنا چاہیے عوام کو نہیں، عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ پولیس مشکل میں ان کی مدد کرے گی۔
انہوں نے کہا میرے ہوتےکوئی بیٹی خودکو غیر محفوظ تصور کرے یہ برداشت نہیں کرسکتی۔ مریم نوازنے پولیس اصلاحات کوعملی جامہ پہنانےکے لیے مختصر، وسط اور طویل مدت حکمت عملی اپنانےکی ہدایت کی۔