Home / کوئی وزیراعظم گھرنہیں جائےگا: شہباز

کوئی وزیراعظم گھرنہیں جائےگا: شہباز

26th constitutional amendment passed

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چھبیسویں آئینی ترمیم سینیٹ اورقومی اسمبلی سےدوتہائی اکثریت سےمنظورہوگئی ۔ قومی اسمبلی سےمنظوری کےبعدوزیراعظم نےخطاب کرتےہوئےکہاترمیم کی منظوری قومی اتفاق رائےکی شاندارمثال ہے۔ آج کےبعدمنتخب وزرائےاعظم کوکوئی عدالت گھرنہیں بھیج سکےگی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاترمیم کے بعد انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی اورانشااللہ ملک کامستقبل محفوظ ہوگا۔

انہوں نےکہابلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کیلئےخلوص دل کے ساتھ محنت کی۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہامولانا نے پاکستان کے بہترین مفاد میں نہ صرف بات چیت کی بلکہ آگے بڑھ کر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہاپورے ملک میں یہ پیغام گیا کہ پارلیمان میں موجود جماعتوں نے پاکستان کے لئے اپنے ذاتی مفاد کو قربان کیا، تمام جماعتوں نے آگے بڑھ کر26 ویں ترمیم منظور کی جو پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گی۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Minahil Malik new video

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں …