Home / تحریک عدم اعتماد:ووٹ کاسٹ بھی ہوگا،گنابھی جائےگا،سپریم کورٹ

تحریک عدم اعتماد:ووٹ کاسٹ بھی ہوگا،گنابھی جائےگا،سپریم کورٹ

SC takes suo moto notice of NA dissolution

ویب ڈیسک ۔۔ آئین کےآرٹیکل 63اےکی تشریح کیلئےدائرصدارتی ریفرنس کی سماعت کرتےہوئےسپریم کورٹ کےلارجربنچ نےقراردیاہےکہ تحریک عدم اعتمادکےدوران منحرف اراکین کاووٹ نہ صرف کاسٹ ہوگابلکہ شماربھی ہوگا۔

سپریم کورٹ کاکہناتھاکہ عدالت کی بجائےپارلیمنٹ آرٹیکل 63اےکی تشریح بارےفیصلہ کرے،ہم خالی جگہ پرنہیں کرسکتے۔ پہلےتحریک عدم اعتمادپرووٹنگ ہونےدیں ،منحرف اراکین کےووٹ کاسٹ ہونگےاورشماربھی ہونگے،اس کےبعددیکھیں گےکہ کیاکرناہے؟

چیف جسٹس عمرعطابندیال نےکہاکہ آئین کاتقاضاہےکہ آپ پارٹی سےناخوش ہوں پھربھی اس کےساتھ کھڑےہوں ۔ جسٹس منیب اخترنےکہاکہ ووٹ پارٹی خواہش پردیناہوتاہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کاکہناتھاکہ کیاآپ پارٹی سربراہ کوبادشاہ بناناچاہتےہیں؟ جسٹس اعجازالاحسن نےکہاکہ کیادوسری کشتی میں جاتےہوئےپہلاجہازڈبویاجاسکتاہے؟

چیف جسٹس عمرعطابندیال نےکہاکہ چاہتےہیں سیاسی جماعتیں آئین کےدفاع میں کھڑی ہوں ۔ انہوں نےکہاکہ یہ واضح ہےکہ وزیراعظم کےپاس اکثریت نہ رہےتووہ وزیراعظم نہیں رہ سکتا۔ بلوچستان میں بھی توایسےہی ہواتھا،اپنوں نےعدم اعتمادکیااورحکومت بدل گئی ۔ انہوں نےکہاکہ ووٹ ڈالنااورشمارنہ کرناعوامی نمائندوں کی توہین ہوگی۔

کیس کی مزیدسماعت آج نمازجمعہ کےبعدہوگی ۔

یہ بھی چیک کریں

NADRA Mobile App

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ …