Home / خارجی دہشت گردوں کاحملہ، پاک فوج کےلیفٹیننٹ کرنل اورسپاہی شہید

خارجی دہشت گردوں کاحملہ، پاک فوج کےلیفٹیننٹ کرنل اورسپاہی شہید

Pak army Lt. Colonel and Sepoy martyred in Bannu attack

Saturday, 21 February 2026 | Web Desk

بنوں میں سکیورٹی فورسزکےقافلےپرفتنہ الخوارج کےحملےمیں پاک فوج کےلیفٹیننٹ کرنل اورایک سپاہی شہیدجبکہ فورسزکےآپریشن میں 5خارجی دہشت گردجہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزخودکش بمبارکی گاڑی کی اطلاع پرعلاقے میں آپریشن کررہی تھیں۔ بنوں میں خوارج کی موجودگی کاپتاچلنےپرفورسزکےایک دستےنےگاڑی میں خودکش بمبارکوروک لیاجس کےبعدمایوسی میں دہہشت گردوں نےبارودی موادسےبھری گاڑی فورسزکےدوسرےدستےسےٹکرادی ۔

دہشت گردوں کےبزدلانہ حملےمیں پاک فوج کےلیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اسی دوران فورسز کےآپریشن میں 5 خوارج بھی ہلاک ہوگئے۔ یوں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں بڑے سانحہ سے بچ گیا۔ خوارج کےخلاف بلاامتیازکارروائیاں جاری رہیں گی۔

حملےمیں کونسادہشت گردگروہ ملوث؟

سیکیورٹی ذرائع کاکہناہےبنوں میں پاک فوج کی گاڑی پرخودکش حملےکےتانےبانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جاملے، بنوں خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے قبول کر لی، اتحاد المجاہدین کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے اہم کمانڈر افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں،گل بہادر گروپ افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے، گذشتہ سال 4 مارچ 2025 کو رمضان المبارک کے دوران بھی اسی گروہ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا تھا جس کی منصوبہ بندی افغانستان سےہوئی۔

یہ بھی چیک کریں

ali amin gandapur reveals mohsin naqvi efforts for imran khan release

محسن نقوی نےعمران خان کیلئےفیلڈمارشل سےبات کی: گنڈاپور

Tuesday, 17 February 2026 | Web Desk خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکہتےہیں …