ویب ڈیسک: بھارت بازآجاؤورنہ منہ کی کھاؤگے ۔ سپہ سالارفیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی ایک مرتبہ پھردشمن کوکھلےلفظوں میں وارننگ ۔ کہابلوچستان میں دہشت گردی کےجوبھی نیٹ ورک ہیں وہ سب بھارتی سرپرستی میں چل رہےہیں ،ہمارےپاس اس کےٹھوس ثبوت ہیں اوراب تویہ بات دنیاسےبھی ڈھکی چھپی نہیں ۔۔۔
کوئٹہ میں بلوچ گرینڈقبائلی جرگہ سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےکہابھارت کی یہ جنگ ہماری قومی ترقی اورامن کےخلاف کھلی دہشت گردی ہے۔ ریاستی ادارےدہشت گردی کےخلاف اس جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔۔
فیلڈمارشل نےواضح کیاکہ خطرات چاہےاندرونی ہوں یابیرونی ، جوبھی دشمن پاکستان کی سالمیت اورخودمختاری کوچیلنج کرےگااسےمنہ توڑجواب ملےگا۔ دشمن کےعزائم کوہرقیمت پرناکام بنایاجائےگا، پاک فوج ہرقسم کےخطرات سےنمٹنےکیلئےہمہ وقت چوکس اورتیارہے۔۔
سیدعاصم منیرنےبلوچستان میں خدمات سرانجام دینےوالےپاک فوج اوردیگرقانون نافذکرنےوالےاداروں کوخراج تحسین پیش کیا۔ بلوچ گرینڈجرگہ اس عزم کےساتھ اختتام پذیرہواکہ بلوچستان کےعوام حکومت اورمسلح افواج کےشانہ بشانہ کھڑےہیں اورکھڑےرہیں گے۔۔
Home /
بھارت بازآجاو،ورنہ منہ کی کھاوگے،عاصم منیر
یہ بھی چیک کریں
لینڈکروزرمیں نمازجنازہ پڑھنےکی ویڈیووائرل
تاریخ: 1 جولائی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک اوکاڑہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کاایک …