Home / ہی ازڈن

ہی ازڈن

Aleema Khan offer and Muneeb Farooq analysis

تاریخ: 27 مئی 2025 | نیوز میکرز مانیٹرنگ ڈیسک
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ بتائیں، عمران خان کیا ایسا کرے جس سے ان کی رہائی ممکن بن سکے؟

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار منیب فاروق نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر موجودہ حالات میں اس آفر کے قبول ہونے کے امکانات نظر نہیں آتے۔ ویسے تو اس ملک میں کچھ بھی خارج از امکان نہیں، لیکن لگتا نہیں کہ کوئی عمران خان کی بہن کی یہ پیشکش سنجیدگی سے لے گا۔

منیب فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس اسٹیبلشمنٹ کو دینے کے لیے فی الوقت کچھ بھی نہیں۔ ’’ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، سیاسی استحکام آ چکا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد فوج اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے — اور یہ سب کچھ عمران خان کی حمایت کے بغیر ہو رہا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’عمران خان پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ وہ آج ایک مؤقف رکھتے ہیں، کل کچھ اور کہتے ہیں۔ نظام ان کے بغیر بہتر انداز میں چل رہا ہے، اور فی الحال ان سے کسی قسم کی کوئی ڈیل زیر غور نہیں۔‘‘

منیب فاروق کے مطابق، امریکہ سے جو کاروباری وفود آئے ہیں، ان کا عمران خان سے کوئی تعلق ضروری نہیں۔ ’’ان کے اپنے معاشی مفادات ہو سکتے ہیں۔‘‘

اپنی گفتگو کے اختتام پر منیب فاروق نے انکشاف کیا کہ کئی بااثر حلقوں میں اب عمران خان کے حوالے سے یہی کہا جا رہا ہے: "He is done.”

یہ بھی چیک کریں

PM Shehbaz with Austrian Chancellor

آسٹرین چانسلرشہبازشریف کی جرمن سن کرحیران

Tuesday, 17 February 2026 | Web Desk آسٹرین چانسلرکرسچیئن اسٹاکرنےانسٹا گرام پراپنےذاتی اکاؤنٹ سےوزیراعظم شہبازشریف …