Home / رافیل کی تباہی پرفرانس کاپہلاسرکاری ردعمل

رافیل کی تباہی پرفرانس کاپہلاسرکاری ردعمل

Rafale fighter jet downed by PAF

ویب ڈیسک: پاکستان اوربھارت کےدرمیان 6اور7مئی کی درمیانی رات ہونےوالےدنیاکےانوکھےترین فضائی معرکےمیں پاک فضائیہ کےہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی پربالاخرفرانسیسی فوج کاردعمل آہی گیا۔

گزشتہ روز پیرس میں پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے پاک بھارت جنگ میں رافیل کی تباہی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فرانسیسی فوج کے ترجمان نےکہاواقعےکی تفصیلات ابھی غیریقینی ہیں اوربہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔

انہوں نےکہاکہ رافیل کی کارکردگی کےحوالےسےسامنےآنےوالی خبروں کو بغوردیکھ رہےہیں اوراپنے شراکت دار بھارت کے ساتھ براہ راست معلومات حاصل کرنےکیلئےرابطےمیں ہیں۔

ترجمان نےرپورٹس کاحوالہ دیتےہوئےکہالڑائی میں سیکڑوں طیاروں نے حصہ لیا، فرانس اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے۔ اگر رافیل کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو یہ اس جہاز کے دو دہائیوں کی آپریشنل سروس کے دوران پہلا واقعہ ہوگا۔

عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت کے لیے ذلت آمیز شکست قرار دے چکا ہے۔ عسکری ماہرین کے مطابق پاکستان نے پہلی باررافیل جیسے جدید طیاروں کو گراکربھارت پر اپنی فضائی برتری ثابت کردی ۔

واضح رہےپاک فضائیہ کی جانب سے7 طیارے گرانے پربھارت مسلسل انکارکررہاہےلیکن 9 مئی کوایک بریفنگ میں رافیل طیارے کے نقصان کے بارے میں ایک سوال کےجواب میں بھارتی فضائیہ کےائیر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اورمیں اس سےزیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سےفریق مخالف کو فائدہ ہوتاہے۔

بھارت نے 2019 میں پاکستان کے ہاتھوں اپنے 2 طیاروں کی تباہی کے بعد فرانس سے 36رافیل طیارے خریدے تھے جن میں سےخبروں کےمطابق کم ازکم 4پاکستان نے حالیہ جنگ میں تباہ کردیے۔

یہ بھی چیک کریں

PM Shehbaz with Austrian Chancellor

آسٹرین چانسلرشہبازشریف کی جرمن سن کرحیران

Tuesday, 17 February 2026 | Web Desk آسٹرین چانسلرکرسچیئن اسٹاکرنےانسٹا گرام پراپنےذاتی اکاؤنٹ سےوزیراعظم شہبازشریف …