Sunday, 28 December 2025 | Web Desk
بلاول بھٹو زرداری نےملک کومعاشی بحران سےنکالنےکیلئےسیاسی مفاہمت کی تجویزدےدی ۔ انہوں نےکہاکہ ملک کوسیاسی بحران سےنکالنےکیلئےآخرکارمفاہمت کی ضرورت پڑےگی اوریہ کام صرف اورصرف مفاہمت کےبادشاہ آصف زرداری ہی کرسکتےہیں۔
گڑھی خدابخش میں محترمہ بینظیربھٹوکی برسی کےموقع پرخطاب کرتےہوئےبلاول بھٹونےکہابینظیربھٹوکاآخری پیغام مفاہمت تھا ۔ انہوں نےاپنی کتاب بھی مفاہمت پرلکھی ۔ مفاہمت کوکامیاب بنانےکیلئے سیاسی جماعتوں اور سیاسی قیادت کو سیاسی انتہاپسندی چھوڑنا پڑےگا، سیاسی کارکنوں کو سیاست کو واپس سیاست کے دائرے میں لےکر آنا پڑےگا۔ 9 مئی جیسے حملے اور اداروں کو گالیاں دینا یہ سیاست کے دائرے میں نہیں ہوتے۔
بلاول بھٹونےکہا،ذوالفقار علی بھٹو کوپھانسی دی گئی ہم نے سیاسی اختلاف کیا، مقابلہ کیا اورکامیاب بھی ہوئے، بینظیر بھٹو پرکیا کیا مظالم نہیں ڈھائے گئے، لیکن انہوں نےہمیشہ جمہوریت کوبہترین انتقام قراردیا۔ بینظیربھٹو کی شہادت ہوئی تو پورے پاکستان میں آگ لگی ہوئی تھی، کونے کونے سے نہ کھپے کے نعرے لگ رہے تھے لیکن آصف زرداری نے فیصلہ کیا کہ سیاست کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کرنا ہے، آصف زرداری نے پاکستان کھپےکا نعرہ لگا کر وفاق کو بچایا، جمہوریت اورکارکنوں کو بچایا اور آخرکار آمرکو بھی بھگایا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا،آج کل جوسیاست ہورہی ہےاس میں عوام کا فائدہ نہیں ملک کا نقصان ہو رہا ہے، ہماری سیاسی تقسیم کی وجہ سےسیاست، جمہوریت، معیشت اور قومی سلامتی کو نقصان ہو رہا ہے، پاکستان کو سیاسی بحران سے نکالنےکیلئےسیاسی قوتوں کو سیاسی راستہ نکالنا پڑےگا۔
بلاول بھٹوکاکہناتھا،ملک کو سیاسی تقسیم سے نکالنےکے لیے سیاسی جماعتوں میں کسی ایک فرد پربھروسہ ہے تو وہ آصف زرداری ہیں، ایک فرد امید ہے جو پاکستان کی سیاست سے سیاسی تقسیم کو ختم کرسکتا ہے، ایک شخص ہے جو مفاہمت کا بادشاہ ہے اوروہ پاکستان کو اس مشکل سے نکال سکتا ہے۔
بلاول بھٹونےمزیدکہا،ہماری افواج نے بھارت کو شکست دی، بھارت کےخلاف جیت پورے پاکستان کی جیت ہے، ہمارے فیلڈ مارشل کا نام سن کرہی مودی چھپ جاتاہے۔ ذوالفقارعلی بھٹونےملک کوایٹمی قوت بنایا، محترمہ ملک میں میزائل ٹیکنالوجی لےکرآئیں اورصدر زرداری نے چین سے وہ جہاز منگوائے جس کے ذریعے بھارت کے 6 جہاز گرائےگئے۔