Home / آسٹرین چانسلرشہبازشریف کی جرمن سن کرحیران

آسٹرین چانسلرشہبازشریف کی جرمن سن کرحیران

PM Shehbaz with Austrian Chancellor

Tuesday, 17 February 2026 | Web Desk

آسٹرین چانسلرکرسچیئن اسٹاکرنےانسٹا گرام پراپنےذاتی اکاؤنٹ سےوزیراعظم شہبازشریف کی جرمن زبان میں گفتگو کی ویڈیو شیئرکر دی۔

آسٹریا کے چانسلر نےوزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لمحات شیئر کیے۔ کرسچئین اسٹاکر نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جرمن زبان میں تقریرکوسراہتےہوئے کہاکہ شہبازشریف کی جرمن زبان میں روانی نےانہیں حیران کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف آسٹریا کا دوروزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے برطانیہ واپس پہنچ چکےہیں۔۔

محسن نقوی نےعمران خان کی رہائی کیلئےفیلڈمارشل سےبات کی

آسٹریاکےدورےمیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاتارڑ، طارق فاطمی اوردیگرحکام بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔ واضح رہےکہ تقریباً تین دہائیوں بعد کسی پاکستانی سربراہ حکومت کی جانب سےآسٹریاکادورہ کیاگیا۔

دورےکےدوران وزیراعظم نےآسٹریاکےسرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔

یہ بھی چیک کریں

ali amin gandapur reveals mohsin naqvi efforts for imran khan release

محسن نقوی نےعمران خان کیلئےفیلڈمارشل سےبات کی: گنڈاپور

Tuesday, 17 February 2026 | Web Desk خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکہتےہیں …