Tuesday, 17 February 2026 | Web Desk
خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکہتےہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں۔
جیواورسمانیوزکی خبرکےمطابق، علی امین گنڈاپورنےیہ بات میڈیا کوبتائی ۔ علی امین گنڈا پور نے محسن نقوی کی تعریف کرتےہوئےکہاکہ صرف وہ ایک ایسےشخص ہیں جوفیلڈمارشل کےسامنےبات کرسکتےہیں اوربانی کی رہائی کیلئےانہوں نےفیلڈمارشل سےبات کرکےمسئلے کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ دھرنے سے بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے۔ مفاہمت ہمارے دین میں ہے، مفاہمت ترقی اور بہتری کا راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری دعاہےبانی بالکل ٹھیک ہوں ، امیدہےجیسی رپورٹ ہے،بانی کی صحت بھی ویسی ہو۔ بانی پی ٹی آئی کے رہانہ ہونے کے ہم سب ذمہ دارہیں۔ ہمارا دباؤ اتنا کم ہو گیا کہ ملاقات سے لے کربانی کی صحت پرچارروزسے دھرنا دئیےبیٹھے ہیں، ہمارے درمیان بدنیت لوگ ہیں،پی ٹی آئی کےکسی بندے میں فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، سب لوگ ملبہ ایک دوسرے پرڈال رہے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی سے ملنے والےلوگ عجیب کہانیاں سناتے ہیں، بانی کو بتایا جاتا ہے قیادت غدار ہے،لوگ نکلنے کیلئےتیارہیں ، 5اکتوبر کو ڈی چوک پر پہنچے تو 15 بندے بھی نہیں تھے، بانی کورپورٹ دی گئی کہ ڈیڑھ لاکھ موجود تھے، بانی کو رپورٹ دی گئی کہ فیض آبادپل پر 3 لاکھ لوگ موجود تھے۔
پی ٹی آئی نےبانی کےعلاج کیلئےشرط رکھ دی
علی امین نے کہا کہ 26نومبر کو بانی نے ہمیں سنگجانی پر رُکنے کا کہا،ہم نے بات نہیں مانی، پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ناکامی میں ہم سب شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کئی بار کہاہے فوج ان سے زیادہ ضروری ہے۔