ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف کہہ دیاکہ انہیں لگتاہےجیسےمائنس عمران خان ہی ہوگیاہے۔
اڈیالہ جیل کےباہرصحافی نےعلیمہ خان سےسوال کیاکہ کیامائنس عمران خان ہوچکاہے؟عمران خان نے کہا تھا کہ بجٹ میں میری منظوری ہوگی۔اس پرعلیمہ خان نے کہامیراخیال ہےمائنس عمران خان ہی ہوگیاہے۔
صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم اس کو ناں نہیں کہہ سکتے؟ اس پر علیمہ خان کا کہنا تھابوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور کر لیا۔ نئے مالی سال کے لیے صوبائی بجٹ کی منظوری گزشتہ شب دی گئی۔
بجٹ کی منظوری سے پہلے تقریر میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب بھی ملاقات ہوئی ان کی ہدایت کے مطابق بجٹ میں تبدیلیاں لائیں گے۔
علی امین گنڈاپورکاردعمل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نےصوبائی بجٹ کی مںظوری کےبعدہونےوالی باتوں پرتبصرہ کرتےہوئے کہابجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی۔ ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازش کی جارہی ہیں، جسےہم نےناکام بنادیا۔
علی امین گنڈاپورکےدعوےکےمطابق یہ معاشی ایمرجنسی لگا کر گورنر کے ذریعے صوبے کو کنٹرول کرنا چاہتے تھے، اس دوران کسی کو غدار کسی کو مائنس ون کرنے کا کہا گیا اور یہ کوئی غیر نہیں بلکہ اپنے کررہے تھے۔
بانی واضح ہدایت کرتےکہ بجٹ پیش نہ کرواورکہہ دیتے کہ حکومت جاتی ہے جائےتو ہم پیش نہیں کرتے۔ علی امین گنڈاپورنےکہاکےپی کے حکومت عمران خان کی امانت ہے، وہ جب بھی ہدایت کریں گےایک منٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کردوں گا۔
عمران خان کابجٹ منظوری پراظہاراطمینان
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں انہیں کےپی بجٹ پربریفنگ دی۔ ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے بجٹ پاس ہونے پررضامندی کا اظہار کیا۔