Home / عمران خان کےعلاج میں تاخیرعلیمہ خان نےکرائی: محسن نقوی

عمران خان کےعلاج میں تاخیرعلیمہ خان نےکرائی: محسن نقوی

Mohsin Naqvi Interior Minister on imran khan treatment

Tuesday, 17 February 2026 | Web Desk

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےعمران خان کےعلاج میں تاخیرکاذمہ دارعلیمہ خان کوقراردےدیا۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےان کاکہناتھابانی کےعلاج کے معاملے پرسیاست کی بھرپورکوشش کی گئی۔ علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت ہمیش سےآن بورڈ تھی لیکن علیمہ خان معاملات کوویٹوکردیتی تھیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، قیدی چاہےکوئی بھی ہو، علاج کے معاملے میں آئین و قانون کے تحت سہولت فراہم کریں گے۔

انہوں نےکہا،عمران خان کی آنکھ کے علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے، ہم نے پی ٹی آئی سےکسی معروف آئی اسپیشلسٹ کا نام دینےکیلئےکہالیکن انہوں نےخان صاحب کوہسپتال داخل کرنےکامطالبہ کردیا،جس پرہم نےکہایہ ممکن نہیں۔

وزیرداخلہ کےمطابق، عمران خان کے علاج کے لیے ہم نے بہترین ڈاکٹرزکا انتخاب کیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو کہا آپ خود ڈاکٹرز کی موجودگی کا جائزہ لے لیں، ایک گھنٹے تک گوہر صاحب کا انتظار کرتے رہے، گوہر صاحب نے کہا پارٹی قیادت سے مشاورت ہوئی وہ نہیں آسکیں گے، ساڑھے تین بجے ڈاکٹرز نےبانی کاچیک اپ کیااورڈیڑھ گھنٹے تک وہاں رہے۔

محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ ہم نے پھر بیرسٹرگوہر سے رابطہ کیا اور کہا آپ، اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی و سینیٹ آجائیں، انھیں کہا کہ اپنے ڈاکٹروں کو بھی ساتھ لے آئیں، بیرسٹر گوہر نے کہا ڈاکٹر تو لاہور میں ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی وسینیٹ پمز آگئے، وہاں پر انھوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بانی کاعلاج کرنےوالےڈاکٹروں سے ملاقات کی، ڈیرھ گھنٹے کی ملاقات میں 45 منٹ دو ڈاکٹرز فون پر ان ڈاکٹرز سے بریفنگ لیتے رہے، تقریباً 45 منٹ ہی سیاسی رہنماؤں نے بریفنگ لی، انکے ڈاکٹروں نے کہا یہ بہترین علاج ہورہا ہے،اگر ہم بھی علاج کرتے تو ایسا ہی کرتے۔

محسن نقوی کےمطابق، پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماؤں نےعلاج پراطمینان کااظہارکیا۔ میں نے کہا آپ اپنے ڈاکٹرز سے پوچھ لیں اگر کوئی ٹیسٹ رہ گیا ہے تووہ بھی کرادیں گے، محمود خان نے وزیراعظم کو خط لکھالیکن محمودخان کے خط لکھنے سے پہلے ہی ہم لوگ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ رابطے میں تھے،ایاز صادق ہمارا اور اپوزیشن کا رابطہ کر وا رہے تھے۔

وزیرداخلہ نےبتایا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے کے لیے اسپتال منتقل کرنےکامطالبہ کیاگیا، ہم نے کہا اگر ڈاکٹرز کہیں تو ایک ہفتے کیا دو ہفتے تک بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کر دیں گے، علیمہ خان نے پارٹی کے لوگوں کو کہا کہ ہم یہ مان گئے تو ہمارا ایشو ڈاؤن ہو جائےگا، علیمہ خان کی وجہ سے میڈیکل چیک اپ میں دیرہوئی۔ اس معاملے میں بھر پورسیاست کھیلی گئی ہے۔آپ کی نیت ٹھیک ہوتی تو آپ پہلے روز ہی مان جاتے۔

عمران خان کےعلاج میں محسن نقوی کاکردار

وزیر داخلہ محسن نقوی نےمیڈیاکوبتایاکہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں انجیکشن لگنا تھا، ہم نے احتیاطاً اسپتال جاکرانجیکشن لگوایا، کوئی بھی قیدی ہو ، اس کو علاج کی ضرورت ہے تو یہ ہمارا فرض ہے، لیکن ملک میں دیگر قیدی بھی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جو کھانا ملتا ہے وہ سب کچھ ریکارڈ کا حصہ ہے، پھر یہ روڈ بلاک کرکےلوگوں کو تنگ کرناسمجھ سےباہرہے؟

انہوں نے مزید کہا صحافیوں کو لے جا کر دکھانا چاہیے کہ وہاں جو سہولیات ہیں وہ دیکھیں، حکومت اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتی،بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو اس وقت شیئرکرناغیرمناسب ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ali amin gandapur reveals mohsin naqvi efforts for imran khan release

محسن نقوی نےعمران خان کیلئےفیلڈمارشل سےبات کی: گنڈاپور

Tuesday, 17 February 2026 | Web Desk خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکہتےہیں …