Home / سی ایس ایس 2022: امیدواروں کیلئےبڑی خبر

سی ایس ایس 2022: امیدواروں کیلئےبڑی خبر

Screening test before CSS Examination

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں مقابلےکےامتحان کی تیاری میں مصروف امیدواروں کیلئےبڑی اوراہم خبرآگئی ۔

قومی اخبارات میں شائع ہونےوالی ایک خبرکےمطابق 2022میں سی ایس ایس کےامتحان میں شرکت کرنےوالےامیدواروں کوتحریری امتحان سےپہلےایک اسکریننگ ٹیسٹ پاس کرناہوگا۔

ذرائع کےمطابق اسکریننگ ٹیسٹ ایم سی کیوزپرمشتمل ہوگااوراس ٹیسٹ میں 33فیصدنمبرلینےوالاامیدوارہی تحریری امتحان میں حصہ لینےکااہل ہوگا۔

قارئین کی یاددہانی کیلئےبتاتےچلیں کہ سکریننگ ٹیسٹ کی تجویزپہلی مرتبہ سابق چئیرمین ایف پی ایس سی آصف حیات ملک نےدی تھی لیکن اس تجویزکونظراندازکردیاگیا۔ 2019میں سول سروس ریفارمزٹاسک فورس کےسربراہ ڈاکٹرعشرت حسین نےمختلف سروس گروپس میں کام کرنےکی اہلیت کاتعین کرنےکیلئےایک عددسائیکومیٹرک ٹیسٹ سی ایس ایس امتحان کاحصہ بنانےکی سفارش کی تھی ۔ اس تجویزکووفاقی کابینہ نےمستردکردیاتھا۔

واضح رہےکہ دنیابھرمیں مقابلےکےامتحانات سےپہلےاسکریننگ ٹیسٹ کاطریقہ رائج ہے۔ اس قسم کےٹیسٹ کامقصدیہ ہےکہ صرف وہی امیدوارتحریری امتحان میں شریک ہوں جوواقعی سول سروس میں جانےکےاہل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Minahil Malik new video

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں …