Home / ایران میں واٹس ایپ اورگوگل پلےسٹورپرپابندی ختم

ایران میں واٹس ایپ اورگوگل پلےسٹورپرپابندی ختم

Whatsapp is accessible in Iran

اہم نکات:

  • پابندیاں ختم: ایران نے دنیابھرمیں مقبول مغربی پلیٹ فارمز، بشمول واٹس ایپ اور گوگل پلے، پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
  • اتفاق رائے: سپریم کونسل آف سائبر اسپیس کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور کابینہ کے وزراء شریک تھے۔
  • مقامی پلیٹ فارمز کی حمایت: اجلاس میں سائبر اسپیس کی منظم حکمرانی اور مقامی پلیٹ فارمز کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
  • وزیر کا بیان: وزیر اطلاعات و مواصلات، ستار ہاشمی نے اتحاد اور تعاون پر صدر، میڈیا، اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انٹرنیٹ آزادی کی سمت مزید اقدامات کا عزم ظاہر کیا۔
  • صدارتی وعدہ: یہ اقدام صدر مسعود پژشکیان کے انٹرنیٹ رسائی میں نرمی کے انتخابی وعدے کا حصہ ہے۔

ویب ڈیسک ۔۔ ایران نےمشہور مغربی ویب پلیٹ فارمز، جیسےکہ واٹس ایپ اور ایپ اسٹور گوگل پلے، پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، انادولو ایجنسی کی رپورٹ۔

ایرانی نیوز ایجنسی آئی آر این اے کے مطابق، ایران کی سپریم کونسل آف سائبر اسپیس کے اجلاس میں اراکین نے واٹس ایپ اور گوگل پلے جیسے مشہور غیر ملکی پلیٹ فارمز پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق رائے کیا۔

یہ فیصلہ ایک اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران، کابینہ کے وزراء، اور کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سائبر اسپیس کی منظم حکمرانی اور مقامی پلیٹ فارمز کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

وزیرمواصلات ستارہاشمی نےایکس پراپنےپیغام میں کہا کہآج ہم نے اتحاد اور تعاون کے ساتھ انٹرنیٹ پابندیوں کے خاتمے کی طرف پہلا قدم اٹھایا۔ میں صدر، میڈیا، اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہمیں اس یکجہتی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ یہ سفر جاری ہے۔

یہ اقدام صدر مسعود پژشکیان کے اس انتخابی وعدے کے مطابق ہے، جس میں انہوں نے ایرانی شہریوں کے لیے انٹرنیٹ پابندیاں نرم کرنے اور رسائی کو بڑھانے کا عزم کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …