Home / غزہ میں بڑےانسانی المیےکاخدشہ

غزہ میں بڑےانسانی المیےکاخدشہ

Israel bans UNRWA

ویب ڈیسک ۔۔ اسرائیلی وحشت وبربریت سےمتاثرہ لاکھوں فلسطینیوں کیلئےایک اورکڑاامتحان منہ کھولےکھڑاہوگیا۔

جی ہاں ، فلسطینی پناہ گزینوں کیلئےقائم کی گئی اقوام متحدہ کی ایجنسی انروانےحالیہ دنوں میں ایک فوری انتباہ جاری کیا ہے جس کےمطابق اسرائیل کی طرف سےاس کی امدادی سرگرمیوں پرممکنہ پابندی جنگ سےمتاثرہ لاکھوں فلسطینیوں کیلئےمزیدتباہ کن ثابت ہوگی ۔ انرواکےمطابق اسرائیلی پابندی کے نتیجے میں غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو ضروری خدمات فراہمی بندہونےکاخدشہ ہے۔

ترک خبرایجنسی انادولونےانرواکی ترجمان جولیٹ توماکےبیان کاحوالہ دیاجس میں انہوں نےکہاکہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، کیونکہ یہ پابندی جنوری کے آخر تک نافذ ہونے کی توقع ہے، جو اسرائیلی پارلیمنٹ نےمنظورکی۔

توما نے کہاکہ پناہ گزینوں کو ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے انروا پر ممکنہ پابندی کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہےاوراقوام متحدہ کاایساکوئی متبادل منصوبہ نہیں جواس ایجنسی کی جگہ لے۔ انہوں نےاسرائیلی پارلیمنٹ کافیصلہ واپس لینےپرزوردیا۔

توما نےاسرائیلی پابندی پرحیرانگی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ ایسا اقدام اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بارہوگا۔ تاریخ میں یہ کبھی نہیں ہواکہ کسی ممبرسٹیٹ نے جنگ کے دوران ایک یواین ایجنسی کو اس کے کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہو۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے اکتوبر میں ایک فیصلے کے ذریعے اسرائیلی کنٹرول والے علاقوں میں انروا کی کارروائیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہ الزام عائدکیاکہ ایجنسی کے کچھ ملازمین 7اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔ انرواایسےالزامات کوسختی سےمستردکرچکی ہے۔

انرواکےمطابق اگر پابندی نافذ کی جاتی ہے، تو اس کے نتیجے میں اس کے دفاتر بند ہو جائیں گےاور اسرائیل میں اس کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونےسےاس کی امدادی کارروائیاں رک جائیں گی۔

1948کی نکبہ (تباہی) کے بعد قائم ہونے والی انروا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایک اہم سہارارہی ہے، جواس وقت غزہ، مغربی کنارے،اردن، شام اورلبنان میں تقریبا 5.9 ملین افرادکوخدمات فراہم کررہی ہے۔

اکتوبر2023 میں اسرائیل کی فوجی مہم کےآغازکےبعد غزہ میں 45,700 سےزیادہ افرادمارےجاچکے ہیں،جن میں زیادہ ترخواتین اوربچے شامل ہیں،اس کےباوجودکہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل فوری جنگ بندی کی قراردادمنظورکرچکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Trump warns iran of severe consequences

ایران بازنہ آیاتووہ کریں گےجوکبھی نہیں کیا: ٹرمپ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی تازہ ترین دھمکی …