Home / ٹرمپ — امریکہ کےپہلےسزایافتہ صدرہونگے

ٹرمپ — امریکہ کےپہلےسزایافتہ صدرہونگے

Hush Money case verdict

ویب ڈیسک ۔۔ ہش منی کیس میں نیویارک کی عدالت نےنومنتخب امریکی صدرٹرمپ کوسزاسنادی ۔ فیصلےکےمطابق وہ جیل جانےاورجرمانےسےتوبچ گئےلیکن ان کاجرم برقراررہےگا ۔ یوں ٹرمپ امریکی تاریخ کےوہ پہلےجج ہوں گےجوایک مجرمانہ ریکارڈکےساتھ صدارت کاحلف اٹھائےگا۔ عدالت نےحکم دیا کہ ان کے مجرمانہ ریکارڈ میں مدعی کوخاموش کرانےکےلیے پیسے دینےکاجرم شامل کیاجائے۔

یہ فیصلہ ٹرمپ کو تاریخ میں پہلا امریکی صدربناتاہےجووائٹ ہاوس میں دیگرسامان کےساتھ مجرمانہ ریکارڈبھی لائےگا۔ ہش منی کیس یعنی خاموش رہنےکاکیس 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران ایک ایڈلٹ فلم کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلزکےساتھ تعلقات کوچھپانےکیلئے130,000 ڈالر کی ادائیگی سے متعلق ہے، جس کےبارےمیں استغاثہ کا کہنا تھا کہ ایساسکینڈل کو دبانے کے لیے کیا گیا تاکہ ٹرمپ کی انتخابی مہم محفوظ رہ سکے۔

تاریخی فیصلہ

مئی میں ہونے والے فیصلے میں ٹرمپ کے خلاف الزامات کو برقرار رکھا گیا، جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سابق صدر کو اس طرح کے الزامات میں سزا ہوئی ہو۔ ٹرمپ کے خلاف 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جن میں سے تمام الزامات جیوری نے ثابت کر دیے۔ قانونی ماہرین نے اس واقعے کو بے مثال قرادیااوراس کے مستقبل میں صدارتی امیدواروں پر اثرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

آگے کیا ہوگا

ابتدائی طور پر سزا کی سماعت 11 جولائی 2024 کو طے تھی، لیکن اسے کئی بار ملتوی کیا گیا۔ ان قانونی لڑائیوں کے باوجود، ٹرمپ اپنے موقف پر قائم ہیں اوران الزامات کو سیاسی انتقام کاشاخشانہ قراردیتےہیں۔

اس فیصلے نے سیاسی اورقانونی حلقوں میں بحث کوجنم دیاہے،جہاں کچھ اسےاحتساب کی فتح قرار دےرہےہیں تو دیگراسے جمہوریت پرحملہ سمجھتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Trump warns iran of severe consequences

ایران بازنہ آیاتووہ کریں گےجوکبھی نہیں کیا: ٹرمپ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی تازہ ترین دھمکی …