Home / دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

Sarah Sharif murder case verdict

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے مقدمے میں والد اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چار روزہ سماعت کے دوران، پاکستانی نژاد والد نے اپنا سابقہ بیان واپس لے لیا اور سارہ پر تشدد کرنے کا اعتراف کیا۔

سارہ کے والد نے اعتراف کیا کہ سوتیلی ماں کئی ہفتوں تک 10 سالہ بچی کو مسلسل مارتی رہی۔

عرفان شریف، جو کہ سارہ کے والد ہیں، نے مزید کہا کہ سوتیلی ماں کے ظالمانہ تشدد کے نتیجے میں سارہ کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہایہ سب میری وجہ سے ہوا۔

اعتراف کے بعد، عدالت نے کہا کہ یہ گھریلو تشدد کا ایک معاملہ ہے، جہاں خاندان میں بچوں پر تشدد کو قابل قبول سمجھا جاتاہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ معصوم 10 سالہ بچی ممکنہ طور پر کافی عرصے سے اس جہنم میں زندگی گزار رہی تھی، جہاں اسے روزانہ تشدد کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

جیوری نے فیصلہ سناتے ہوئے سارہ کے والد عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول، اور چچا فیصل ملک کو قتل کے جرم میں مجرم قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سارہ کے چچا فیصل ملک تشدد کو روک سکتے تھے لیکن انہوں نے اپنی یہ ذمہ داری پوری نہیں کی۔

جج نے مزید افسوس کا اظہارکیاکہ تینوں مجرم بچے کی موت کے بعد پاکستان فرار ہو گئے۔

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …