Home / جاپان میں مسلمان پاکستانی کی میت کوجلادیاگیا

جاپان میں مسلمان پاکستانی کی میت کوجلادیاگیا

Pakistani Muslim's dead body burnt in Japan

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) روزگارکےسلسلےمیں جاپان میں مقیم پاکستانی کےساتھ المناک حادثہ۔ تفصیلات جاننےکےبعدہرآنکھ میں آنسوآگئے۔

تفصیلات کےمطابق جاپان میں مقیم 65سالہ پاکستانی خالدملک کوروناوائرس کی وجہ سےاللہ کوپیارےہوگئے۔ خالدملک کےانتقال کرجانےکےبعداسپتال انتظامیہ نےمیت پاکستانی کمیونٹی کےحوالےکرنےکی بجائےاسےجلادیا۔

اسپتال انتظامیہ کےمطابق میت کوجلانےکی اجازت انہیں مرحوم کےجاپان میں مقیم ایک قریبی عزیزنےدی تھی ۔

جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نےاس خبرپردلی رنج و غم کااظہارکیاہے۔ پاکستانی سفارتخانےنےجاپانی حکومت سےاپیل کی ہےکہ مرحوم کواسلامی اقدارکےمطابق سپردخاک کیاجائے۔

یادرہےکہ اس سےپہےبھارت اورسری لنکامیں بھی کوروناسےجاں بحق مسلمانوں کی میتوں کوجلانےکی خبریں میڈیامیں آئی تھیں۔

اللہ پاک ہم سب کوایسی موت سےمحفوظ رکھے،آمین۔

یہ بھی چیک کریں

Trump holds sanctions relief plan for Iran

ایران پرپابندیوں میں نرمی کامنصوبہ موخر

تاریخ: 27 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک …