Home / مشرق وسطیٰ کیلئےامریکہ نےاہم تقرری کردی

مشرق وسطیٰ کیلئےامریکہ نےاہم تقرری کردی

Morgan Ortagus as Deputy Middle East envoy

ویب ڈیسک ۔۔ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمورگن اورٹیگس کو مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے نائب خصوصی صدراتی ایلچی مقررکیاہے۔

اورٹیگس کورئیل اسٹیٹ کےایگزیکٹواسٹیون وٹکوف کے نائب کے طور پرکام کرنے کے لیے مقررکیاگیا ہے،جنہیں ٹرمپ نے نومبر میں مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی مقررکیاتھا۔

اپنےذاتی سوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرایک پیغام میں ٹرمپ نےامیدظاہرکی کہ مورگن اورٹیگس ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گی ۔ انہوں نےکہا ہم ایک بہت ہی پریشان کن خطے میں سکون اور خوشحالی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھےبڑی کامیابیوں کی توقع ہے۔

اپنی تقرری پرتبصرہ کرتےہوئےاورٹیگس نےاسےاپنےلئےایک اعزازقراردیا ۔ کہامجھے ایک اہم سفارتی کردار میں اپنے ملک اور ٹرمپ انتظامیہ کی نمائندگی کرنے کاموقع ملنا ایک خواب کی تکمیل ہے۔

اورٹیگس 2019 سے 2021 تک ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کےدوران اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

اس سے انہوں نےفنانس ڈیپارٹمنٹ میں مالیاتی انٹیلی جنس تجزیہ کار کے طور پرکام کیا۔ انہوں نے2010سے 2011 تک سعودی عرب میں امریکی سفارتخانہ میں نائب اتاشی کے طورپربھی خدمات انجام دی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Trump warns iran of severe consequences

ایران بازنہ آیاتووہ کریں گےجوکبھی نہیں کیا: ٹرمپ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی تازہ ترین دھمکی …