Home / طالبات نےعزت بچانےکیلئےجان داوپرلگادی

طالبات نےعزت بچانےکیلئےجان داوپرلگادی

2 female students jump from bus to avoid rape

ویب ڈیسک: بھارت میں نویں جماعت کی 2 طالبات نےعزت بچانےکیلئےجان داوپرلگادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر داموہ میں نویں جماعت کی دوطالبات چھٹی کےبعدپبلک ٹرانسپورٹ کی بس میں گھرجارہی تھیں کہ بس میں انہیں اکیلاپاکربس ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت مزید 2 افرادنےنازیبا جملےبولنےشروع کردئیے۔ ان افرادکی فحش اورذومعنی گفتگوپردونوں طالبات خوفزدہ ہوگئیں۔

پولیس کےمطابق طالبات نے بس روکنے کا کہاتوڈرائیور نے انکار کردیااوراس کےساتھی دونوں طالبات کو گھورتے رہے، اسی دوران انہوں نےبس کا پچھلا دروازہ بھی بند کردیا جس پر طالبات کو خطرہ محسوس ہوااورانہوں نےعزت بچانےکیلئے اپنی جان کوخطرےمیں ڈال اورچلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ چھلانگ لگانے کی وجہ سے دونوں طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شکایت پر ڈرائیور اورکنڈکٹر سمیت دیگر 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی چیک کریں

Trump warns iran of severe consequences

ایران بازنہ آیاتووہ کریں گےجوکبھی نہیں کیا: ٹرمپ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی تازہ ترین دھمکی …