Home / قطرپراسرائیلی حملےمیں پاکستان کاذکرکیسےآیا؟

قطرپراسرائیلی حملےمیں پاکستان کاذکرکیسےآیا؟

Israeli PM links Qatar attack with OBL Operation

Thursday, 11 September 2025 | Web Desk

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے قطرپراسرائیلی حملےکابڑی ڈھٹائی سےدفاع کیاہے۔ انہوں نےقطرپرحملےکوپاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے امریکی آپریشن سےجوڑدیا۔

ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 11 ستمبروہ دن ہےجب امریکا پر اس کی تاریخ کا بدترین دہشت گرد حملہ ہوا۔ ہمارا11ستمبر7 اکتوبر کا دن ہے جب دہشت گردوں نے یہودی عوام پر ہولوکاسٹ کے بعد بدترین ظلم ڈھایا۔

نیتن یاہو نےمزیدکہاکہ امریکا نے 11 ستمبر کے بعد دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے اور انہیں انجام تک پہنچانے کا عہد کیا چاہے وہ کہیں بھی ہوں اور سلامتی کونسل میں یہ قرار داد منظور کروائی کہ کوئی حکومت دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسی اصول پر عمل کرتےہوئےہم نے قطر میں ان دہشت گرد ماسٹر مائنڈز کو نشانہ بنایا جنہوں نے 7 اکتوبر کا قتلِ عام کیا، قطر انہیں پناہ دیتا ہے، ان کی مالی مدد کرتا ہے اور انہیں پرتعیش سہولیات فراہم کرتا ہے۔

قطر پر حملے کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بالکل اسی طرح ہےجیسے امریکا نے افغانستان میں القاعدہ کے جنگجوؤں اور پاکستان میں اسامہ بن لادن کو قتل کرنے کے لیےکی تھی۔

اسرائیل کاقطرپرحملہ، حماس قیادت کوشہیدکرنےکادعویٰ

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر تنقید کرنےوالوں کوشرم آنی چاہیے۔ جب امریکا نے اسامہ بن لادن کو مارا تو کسی نے افغانستان یا پاکستان کے لیے افسوس کا اظہار نہیں کیا بلکہ دنیا نے اس کی تعریف کی۔ آج دنیا کو اسرائیل کے ان اقدامات کی بھی تعریف کرنی چاہیے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں قطر اور ان تمام ممالک سے جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں، وارننگ دیتاہوں کہ یا تو انہیں اپنے ملک سے نکال دیں یا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئیں، بصورتِ دیگر ہم خود یہ کام کریں گے‘۔

یہ بھی چیک کریں

Trump warns iran of severe consequences

ایران بازنہ آیاتووہ کریں گےجوکبھی نہیں کیا: ٹرمپ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی تازہ ترین دھمکی …