Monday, 02 March 2026 | Web Desk
🔹 ٹرمپ ایران کی نئی قیادت سے مذاکرات پر آمادہ
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ امریکی جریدے The Atlantic کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان سے رابطہ چاہتی ہے اور وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے اس قیادت کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں 48 ایرانی رہنما مارے گئے۔ ان کے بقول “ہماری کامیابی پر یقین کرنا مشکل ہے، ایران کے 48 لیڈر ایک ہی وار میں ختم ہو گئے۔”
The Iranian Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) killed more than 1,000 Americans over the past 47 years. Yesterday, a large-scale U.S. strike cut off the head of the snake. America has the most powerful military on earth, and the IRGC no longer has a headquarters. pic.twitter.com/WdpN7JBECr
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 1, 2026
🔹 ایران جنگ: 3 امریکی فوجی ہلاک، 5 شدید زخمی
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور پانچ اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ US Central Command کے مطابق یہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں امریکی ہلاکتوں کی پہلی باضابطہ اطلاع ہے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
🔹 سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی شہادت کی اطلاعات
اسرائیلی میزائل حملے میں ایران کے سابق صدر Mahmoud Ahmadinejad کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ امریکی میڈیا Fox News نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ احمدی نژاد اپنی رہائش گاہ پر حملے میں جاں بحق ہوئے۔ حملے میں متعدد سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے، تاہم سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔ احمدی نژاد 2005 سے 2013 تک ایران کے صدر رہے۔
🔹 تہران میں دھماکے، امریکا کا پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
ایرانی دارالحکومت تہران میں رات گئے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور “اللہ اکبر” کے نعرے لگائے۔
US Central Command نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں Islamic Revolutionary Guard Corps کا ہیڈکوارٹر اور اس کی ایرو اسپیس فورسز کا مرکز بھی شامل ہے۔
🔹 تہران پر بمباری سے ہماری جنگی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی: عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ Abbas Araghchi نے کہا ہے کہ تہران پر بمباری سے ایران کی جنگی صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ دو دہائیوں میں خطے میں امریکی ناکامیوں سے سبق سیکھا ہے۔ انہوں نے “موزائیک دفاع” حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر مرکزی دفاعی نظام دشمن کے لیے ناقابلِ تسخیر ہے، کیونکہ اس میں طاقت مختلف یونٹس میں تقسیم ہوتی ہے۔
🔹 عمان کا دعویٰ: ایران کشیدگی میں کمی پر تیار
عمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کشیدگی کم کرنے کی سنجیدہ کوششوں پر آمادہ ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں مذاکراتی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دونوں جانب سے حملوں میں شدت آئی ہوئی ہے۔
🔹 متحدہ عرب امارات کا تہران میں سفارت خانہ بند
United Arab Emirates نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے اور سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ ایرانی حملوں کے بعد کیا گیا۔
🔹 مہران میں سرحدی ہیڈکوارٹر پر حملہ، 43 اہلکار شہید
ایران کے مغربی شہر مہران میں سرحدی فورسز کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں 43 ایرانی سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
🔹 امریکی اڈے آپ کی نہیں، امریکی سرزمین ہوں گے: علی لاریجانی
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ Ali Larijani نے خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ہاں قائم امریکی اڈے ایران کے خلاف استعمال ہوئے تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے اڈے عملاً امریکی سرزمین تصور ہوں گے، نہ کہ میزبان ملک کی۔
🔹 ایران نے 35 ملین ڈالر مالیت کا امریکی ڈرون مار گرایا
ایران نے جنوبی علاقے میں ایک امریکی MQ-9 Reaper ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس ڈرون کی مالیت تقریباً 35 ملین ڈالر ہے۔
🔹 دبئی میں اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا اعلان
Dubai میں محکمہ تعلیم نے پیر سے بدھ تک اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا اعلان کیا ہے۔ طلبہ ڈسٹنس لرننگ کے ذریعے گھر سے تعلیم حاصل کریں گے۔ والدین سے حکومتی ہدایات پر عمل کی اپیل کی گئی ہے۔