Home / حماس اوراسرائیل میں جنگی قیدیوں کاتبادلہ شروع

حماس اوراسرائیل میں جنگی قیدیوں کاتبادلہ شروع

Israeli prisoners released

ویب ڈیسک ۔۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3اسرائیلی قیدیوں کوریڈ کراس کے حوالے کردیا۔

رہاکی گئی اسرائیلی خواتین کااسرائیل کےملٹری ہسپتال میں طبی معائنہ ہوگاجس کےبعدانہیں گھرجانےکی اجازت دی جائےگی ۔

حماس کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 24 سالہ رومی گونن کا نام بھی شامل ہے، جنھیں 7 اکتوبر 2023کو نووا فیسٹیول سے حراست میں لیا گیا تھا۔

رومی گونن کے علاوہ دیگر 2 خواتین ایملی ڈاماری اور ڈورون اسٹین بریچر بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے بھی فلسطینی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Irani President Masoud Pezeshian reaction after Khamnaei death

انتقام فرض، اداکرنےکی پوری کوشش کرینگے: ایرانی صدر

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کےبعدصدرمسعود …