Home / چارخواتین اسرائیلی فوجی رہا

چارخواتین اسرائیلی فوجی رہا

Hamas release 4 women Israeli soldiers

ویب ڈیسک ۔۔ حماس نے ہفتے کے روز چار اسرائیلی خاتون فوجیوں کو بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈکراس (آئی سی آرسی) کے حوالے کردیا، یہ اقدام غزہ جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت 200فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کیا جائے گا۔

اس دوران فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی بسیں اسرائیل کی دو جیلوں، اوفر جو مقبوضہ مغربی کنارے میں ہے اور کٹیوٹ جو نیگیو کے صحرا میں واقع ہے، سے روانہ ہوئیں۔ معاہدے کی شرائط کے مطابق، اسرائیل ہر اسرائیلی خاتون فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا، جن میں سے 30 کو عمر قید اور 20 کو طویل مدت کی سزا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 70 قیدیوں کو مصر اور ترکی میں جلاوطن کیا جائے گا۔

یہ چارخواتین اسرائیلی فوجی – کرینا آریو، ڈینیلا گلبوآ، ناعمہ لیوی اور لری آلگ – غزہ کے قریب ایک آبزرویشن چوکی پر تعینات تھیں اور 7 اکتوبر 2023 کو جب حماس کے جنگجوؤں نے جنوبی اسرائیل میں حملہ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ اس دن گرفتار ہونے والے تقریبا 250 قیدیوں میں شامل تھیں۔

غزہ کے جنوبی خان یونس میں یورپی ہسپتال اسرائیل کی قیدسےرہاہونےوالےفلسطینی قیدیوں کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ مڈل ایسٹ آئی کے نمائندے احمد ابو عزیزکی رپورٹ کےمطابق یورپی اسپتال کے نائب مینیجنگ ڈائریکٹرنے بتایا کہ ہم فلسطینی قیدیوں کولینےکی تیاری کر رہے ہیں۔ تاہم، ہم ابھی تک یہ نہیں جانتے کہ کتنے قیدی غزہ میں رہائی پائیں گے یا ان کی رہائی کا وقت کیا ہوگا۔

ہفتےکےروزہونےوالایہ تبادلہ جنگ بندی کے 19 جنوری کونافذالعمل ہونے کے بعد دوسرا تبادلہ ہوگا۔ پہلے تبادلے میں حماس نے تین اسرائیلی خواتین شہریوں کو آزاد کیا تھا اور اس کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفترسےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ معاہدے کے مطابق اسرائیل غزہ کے شمالی حصے میں فلسطینیوں کو منتقل ہونے کی اجازت نہیں دے گا جب تک حماس کی قیدمیں موجوداربیل یہود کی رہائی کا بندوبست نہیں ہو جاتا۔

معاہدے کے تحت، اسرائیلی فوج اتوار کے روز نیٹزاریم کوریڈور کے شمالی حصے سے انخلاکرےگی۔ اس سے فلسطینیوں کو ساحلی سڑک کے ذریعے شمالی غزہ واپس جانے کی اجازت ملے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Irani revolutionary guards vows revenge

ہمارابدلہ ہولناک ہوگا، پاسداران انقلاب

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk ایرانی فوج نےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای …