Home / ٹرمپ کی حلف برداری کوبڑاخطرہ لاحق

ٹرمپ کی حلف برداری کوبڑاخطرہ لاحق

Trump's birthright citizen ship order

ویب ڈیسک ۔۔ چالیس سال میں پہلی بار، خراب موسم کے باعث نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری چاردیواری کےاندرہوگی ۔ ٹرمپ نے جمعہ کے روزخود اعلان کیا کہ پیر کے دن ہونے والی ان کی حلف برداری کی تقریب شرکاکوشدید سردی سے بچانےکے لیے امریکی کیپیٹول روٹونڈا میں منعقد ہوگی۔

اپنےبیان میں ٹرمپ نےکہاواشنگٹن ڈی سی میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت ریکارڈ کم ترین سطح تک جا سکتا ہے۔ آرکٹک ہواؤں کاطوفان ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، میں نہیں چاہتاتقریب میں آنےوالےمہمانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، فرسٹ ریسپانڈرز، یا یہاں تک کہ پولیس کے کتوں اور گھوڑوں کو کئی گھنٹوں تک خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نےتقریب میں آنےوالوں کوگرم کپڑےپہننےکی تاکیدکی ۔

مشترکہ کانگریس کمیٹی برائے حلف برداری نےتصدیق کرتے ہوئے کہا، ہم نومنتخب صدرکی درخواست پرحلف برداری کی 60ویں تقریب کوامریکی کیپیٹول روٹونڈا میں منتقل کرنے کومنظورکرتے ہیں۔

ریگن کی حلف برداری کو بھی انہی چیلنجز کا سامنا تھا
20جنوری 1985 کو،ریگن کی دوسری حلف برداری بھی شدید سردی کی وجہ سے اندر منتقل کی گئی تھی۔ اس دن واشنگٹن ڈی سی کا درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سے 17 ڈگری تک پہنچا،سخت موسم کی وجہ سے روایتی پریڈ منسوخ کر دی گئی تھی۔

پیرکو موسم کیسا ہوگا؟
نیشنل ویدر سروس نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری ہوگا، جبکہ 30 میل فی گھنٹہ کی رفتارسےتیز ہوائیں سردی کو مزید بڑھا دیں گی، اور دن بھر سنگل ڈیجٹ میں محسوس ہونے والے درجہ حرارت رات کو منفی درجہ حرارت تک پہنچ جائے گا۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق، یہ درجہ حرارت 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کے لیے سب سے سرد دن کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

حلف برداری کے دوران عام موسم
عام طور پر، 20 جنوری کو واشنگٹن میں درجہ حرارت کا اوسط زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری اور کم سے کم 30ڈگری ہوتا ہے، جبکہ دوپہر کے وقت، جب حلف لیا جاتا ہے، درجہ حرارت اوسطاً 37 ڈگری ہوتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Irani President Masoud Pezeshian reaction after Khamnaei death

انتقام فرض، اداکرنےکی پوری کوشش کرینگے: ایرانی صدر

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کےبعدصدرمسعود …