Home / بدلےبدلےسےٹرمپ نظرآتےہیں

بدلےبدلےسےٹرمپ نظرآتےہیں

Trump new look

ویب ڈیسک ۔۔ ڈونلڈٹرمپ نےصدارتی حلف برداری سےپہلےڈرامائی اندازمیں اپنےنئے ہیئرسٹائل کےساتھ مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر نے فلوریڈا کے ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب ویسٹ پام بیچ میں اپنےنئی لک کی رونمائی کی توسب ہکابکارہ گئے۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں، ٹرمپ کو اپنے نئے "ہیٹ ہیئر” لک کے ساتھ مداحوں کےایک پرجوش ہجوم سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جیسے ہی یہ کلپ وائرل ہوا،ٹرمپ کے حامیوں نے فوراً اپنے ایکس اکاؤنٹس پر ٹرمپ کی نئے لک پر اپنے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔

ایک نے لکھا، انہوں نے ان کے بالوں کے ساتھ کیا کیا؟
ایک اور نے نوٹ کیا، اس نےاپنی پہچان ختم کرکےسب ختم کردیا۔
تیسرے نے تعریف کی، مسٹر پریزیڈنٹ! آپ بہت اچھے لگ رہے ہیں

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے نیا ہیئر اسٹائل اپنایا ہو۔ جون 2019 میں، جب وہ اپنے پہلے دور صدارت میں تھے، تو انہوں نے اپنے مشہور بوفانٹ اسٹائل کو چھوڑ کر زیادہ "کومبڈ” یا سلیقے دار ہیئر اسٹائل اپنایا۔

ٹرمپ کا یہ نیا ڈرامائی لک اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ 20 جنوری 2025 کو صدارت کا منصب سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Irani President Masoud Pezeshian reaction after Khamnaei death

انتقام فرض، اداکرنےکی پوری کوشش کرینگے: ایرانی صدر

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کےبعدصدرمسعود …