Home / ڈنمارک: قرآن کی بےحرمتی پرپابندی لگانےکی تیاریاں

ڈنمارک: قرآن کی بےحرمتی پرپابندی لگانےکی تیاریاں

Denmark ban desecration of Quran

ویب ڈیسک ۔۔ ڈنمارک کی حکومت کامسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بےحرمتی پرپابندی لگانےکامنصوبہ۔

روزنامہ جنگ میں شائع ہونےوالی خبرکےمطابق حکومت ڈنمارک نےگزشتہ روزایک بیان جاری کیاجس میں کہاگیاکہ وہ سکینڈے نیوین ملکوں میں اسلام کی مقدس کتاب قرآن کی بے حرمتی اورمسلم ممالک میں اس حوالےسےپائے جانے والے غم و غصہ کے بعد قرآن پاک کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈنمارک کے وزیرانصاف کہتےہیں نئی قانون سازی کوڈنمارک کے پینل کوڈ کے باب 12میں شامل کیا جائیگا، جو قومی سلامتی کا احاطہ کرتا ہے۔

یادرہےکہ سویڈن اورڈنمارک میں گزشتہ چندمہینوں کےدوران قرآن کریم کی بےحرمتی کےمتعددواقعات ہوچکےہیں جن پراسلامی ممالک اورمسلمانوں میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Trump holds sanctions relief plan for Iran

ایران پرپابندیوں میں نرمی کامنصوبہ موخر

تاریخ: 27 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک …