Home / خامنہ ای کوکیسےماراگیا؟ نیویارک ٹائمزکی چشم کشارپورٹ

خامنہ ای کوکیسےماراگیا؟ نیویارک ٹائمزکی چشم کشارپورٹ

New York Times report on Khamnaei's killing

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk

ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ کیسےاسرائیلی بمباری کانشانہ بنے؟ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نےاس حوالےسےایک رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات کئےہیں۔

اخبارکی رپورٹ کےمطابق ، ایران پر حملے سے کچھ دیرپہلے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ممکنہ طور پر سب سے اہم ہدف آیت اللہ علی خامنہ ای کی درست لوکیشن کاپتاچلالیاتھا۔

آپریشن سے واقف ذریعےکاحوالہ سیتےہوئےاخبارنےمزیدلکھاکہ سی آئی اے کئی ماہ سے خامنہ ای کی نقل و حرکت اور قیام گاہوں پر نظر رکھے ہوئے تھی اور وقت کے ساتھ اس کی معلومات زیادہ مستند ہوتی گئیں۔

امریکی ایجنسی کو اطلاع ملی کہ ہفتہ کی صبح تہران کے وسط میں واقع ایک کمپاؤنڈ میں اعلیٰ ایرانی حکام کا اہم اجلاس ہونے والا ہے اوراس اطلاع کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ اجلاس میں سپریم لیڈرنےبھی شرکت کرناتھی۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق اس نئی خفیہ اطلاع کے بعد امریکا اور اسرائیل نےسنہری موقع سےفائدہ اٹھانےکیلئے اپنے مجوزہ حملے کے وقت میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ۔

یہ مستندانٹیلی جنس اطلاع اعلیٰ ایرانی حکام اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی وجہ بنی۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ خامہ ای کی غیر معمولی تیزی سے ہلاکت اس بات کی عکاس تھی کہ حملے سے قبل امریکا اور اسرائیل کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور انٹیلی جنس شیئرنگ موجود تھی۔

ایران بازنہ آیاتووہ کریں جوکبھی نہیں دیکھاگیا

ایرانی قیادت ممکنہ جنگ کے واضح اشاروں کے باوجود مناسب حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔

نیو یارک ٹائمزنےمزیدبتایاکہ اسرائیل نے امریکی اور اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر اس آپریشن کو عملی جامہ پہنایا، جس کی منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق رات کی تاریکی میں حملہ کرنا تھا، لیکن تہران میں حکومتی کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس کی اطلاع ملنے کے بعدحملےکاوقت تبدیل کردیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

Irani revolutionary guards vows revenge

ہمارابدلہ ہولناک ہوگا، پاسداران انقلاب

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk ایرانی فوج نےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای …