Home / چین کاامریکہ پرجوابی وار

چین کاامریکہ پرجوابی وار

US imposes new tariff on Chinese cargo ships

ویب ڈیسک: چین نے جمعرات سے امریکی درآمدی مصنوعات پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو اس سے قبل نافذ 34 فیصد ٹیرف میں نمایاں اضافہ ہے۔

چینی وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر مجموعی طور پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ادھر چینی وزارت تجارت نے مزید 6 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں کی فہرست‘ میں شامل کر لیا ہے، جس سے ان اداروں کے لیے چین میں کاروباری سرگرمیاں مزید دشوار ہو جائیں گی۔

فہرست میں شامل نئی کمپنیوں میں ایرو اسپیس اور ڈیفنس سے وابستہ’سییرا نیواڈا کارپوریشن‘سمیت مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی دیگر امریکی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس سے قبل چین معروف فیشن برانڈز کی مالک کمپنی ’پی وی ایچ‘ کو بھی اسی فہرست میں شامل کر چکا ہے۔

’غیر معتبر اداروں‘ کی اس فہرست میں شامل کمپنیوں کو چین میں بھاری جرمانوں، ریگولیٹری بندشوں اور دیگر سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو ان کے کاروباری آپریشنز کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے چینی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس سے امریکی منڈی میں چینی مصنوعات پر مجموعی ٹیرف 54 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔

جوابی اقدام کے طور پر چین نے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیرف نافذ کرتے ہوئے کچھ اہم معدنیات کی برآمد پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں، اور ساتھ ہی 11 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں‘ کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔

چینی ردعمل کے جواب میں صدر ٹرمپ نے چین پر مزید 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی، جس کے بعد امریکی منڈی میں چینی مصنوعات پر مجموعی ٹیرف 104 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Trump warns iran of severe consequences

ایران بازنہ آیاتووہ کریں گےجوکبھی نہیں کیا: ٹرمپ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی تازہ ترین دھمکی …